بلند شہر: کیدار ناتھ کے درشن کے لیے جا رہی کار حادثہ کی شکار ، پانچ کی موت
بلندشہر، 24 مئی (یو این آئی) اترپردیش کے بلند شہر ضلع میں بدری ناتھ اور کیدارناتھ کے درگاہوں کی یاتریوں کو لے جانے والی ایک اسکارپیو کار منگل کی علی الصبح ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ضلع مجسٹریٹ سی پی سنگھ نے بتایا کہ عقیدت مندوں کو لے جانے والی اسکارپیو کار صبح تقریباً 4.30 بجے بلند شہر میرٹھ ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ضلع مجسٹریٹ سی پی سنگھ نے بتایا کہ عقیدت مندوں کو لے جانے والی اسکارپیو کار صبح تقریباً 4.30 بجے بلند شہر میرٹھ ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
یہ حادثہ ہائی وے نمبر 235 پر بلند شہر کے برال گاؤں کے قریب پیش آیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں