مہاراشٹر بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے سپریا سولے کو لے کر دیا متنازعہ بیان، کہا گھر جا کر کھانا بناؤ
مہاراشٹر کی سیاست اب الزامات اور جوابی الزامات سے آگے بڑھ کر ذاتی تبصرے میں بدل گئی ہے.. جو کہ ہندوستانی سیاست کے لیے اچھی علامت نہیں ہے.. حال ہی میں ایسے کئی بیانات دیکھنے کو ملے ہیں. ابھی کل ہی یوپی کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ کے درمیان تو تو میں میں اس کی تازہ ترین مثال ہے اور اب اس ایپی سوڈ میں مہاراشٹر بی جے پی کے ریاستی صدر کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ ریاستی صدر چندرکانت دادا پاٹل بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ جس میں انہوں نے این سی پی رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے پر متنازعہ تبصرہ کیا۔ حا کے لئے اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے ریاستی صدر پر تنقید کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نے سپریا سولے سے کہا کہ وہ سیاست چھوڑ کر گھر جائیں اور کچن میں کھانا پکانا شروع کردیں... دہلی جائیں یا پھر کہیں اور با ہمیں او بی سی ریزرویشن دلا دیں... چندرکانت دادا پاٹل کا یہ بیان سولے کے بیان پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے.. جس میں انہوں نے کہا کہ کہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ دہلی آئے, اور کسی سے ملے. ہمیں نہیں معلوم کہ آگلے دو تین کیا ہوا، بعد میں انہیں ریزرویشن کے لیے گرین سگنل مل گیا. سپریہ سولے کے اسی بیان پر پاٹل کا ردعمل آیا ہے . جس پر پاٹل کا کہنا ہے کہ جب ایک ایم پی کو معلوم نہیں کہ وزیر اعلیٰ سے کیسے ملا جائے .. تو اسے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ گھر جا کر کھانا پکانا چاہیے۔
چندرکانت پاٹل کے اس بیان پر این سی پی لیڈر ودیا چوہان نے پاٹل کی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے الیکشن میں اپنے فائدے کے لیے ایک خاتون کا ٹکٹ کاٹا..وہ ایک ایسی خاتون کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کر رہا ہے جسے سنسد رتن سے سو بار نوازا گیا ہے۔
پاٹل کے اس متنازعہ بیان کے بارے میں سپریا سولے کے شوہر کا کہنا ہے کہ خواتین کے بارے میں بی جے پی کی سوچ ہمیشہ سے تنگ رہی ہے..اور یہ بیان اسی کا نتیجہ ہے...مجھے اپنی سپریا سولے پر فخر ہے جو ایک خاتون خانہ، ماں اور کامیاب سیاست داں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں