مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے 50 لاکھ کے خطیر فنڈ سے عائشہ نگر قبرستان جنازہ ہال کا سنگ بنیاد
مالیگاؤں : شہر عزیز مالیگاؤں میں مسلم آبادی کا تناسب ٪80 اسی حساب سے شہر کا دوسرا بڑا قبرستان عائشہ نگر قبرستان تسلیم کیا جاتا ہے ۔ آگرہ روڈ کے شمالی سمت کے علاقے خاص کر ہزار کھولی، نیا اسلامپورہ، رمضان پورہ، دیانہ کے ساکنین کے اقرباء کی قبریں بڑی تعداد میں عائشہ نگر قبرستان میں واقع ہیں ۔ گزشتہ کئی سالوں سے عائشہ نگر قبرستان کے جنازہ ہال کی از سرے نو تعمیر کی ضرورت تنگی دامنی کی وجہ سے شدت سے محسوس کی جارہی تھی ۔ اسی کو مد نظر رکھ کر عائشہ نگر قبرستان کے ذمہ داران نے علاقہ کے شوشل ورکر و محبان مفتی اسمٰعیل کمیٹی کنوینر حسین انصاری سے رابطہ کرتے ہوئے قبرستان کے جنازہ ہال کی از سرے نو تعمیر کیلئے گفت و شنید کی جس پر حسین انصاری نے فرزند رکن اسمبلی حافظ عبداللہ فیصل صاحب کی ملاقات عائشہ نگر قبرستان کے ذمہ داران سے کرائی ۔ ذمہ داران سے ملنے کے بعد ساری باتیں شہر عزیز کے ہردلعزیز مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے گوش گزار کی گئی سبھی باتوں کو سننے کے بعد ہردلعزیز مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے جنازہ ہال کی از سرے نو تعمیر کیلئے بجٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پیپر ورک کا حکم دیا ۔ جس میں 50 لاکھ روپے کے خطیر فنڈ کی پہلی قسط 25 لاکھ سے 40× 80 رقبے پر عائشہ نگر قبرستان جنازہ ہال تعمیر ہوگا ۔ آج جنازہ ہال کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد حضور قائد ملت حضرت علامہ مولانا سید محمد محمود اشرف اشرفی جیلانی صاحب قبلہ کے دست مبارک سے عمل میں آیا اس موقع پر شہزادہ حضور قائد ملت حضرت سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی صاحب قبلہ حافظ مفتی محمود بوستانی اشرفی صاحب ممبئی خطیب شہر ناسک حافظ حسام الدین اشرفی صاحب اشرفی محمد حنیف بیدے والے ممبئی الحاج ظہیر احمد حاجی محمد اشرفی صاحب حضرت مفتی عارف حسین اشرفی صاحب الحاج اطہر حسین اشرفی صاحب
حافظ عبداللہ فیصل صاحب حسین انصاری شمش الدین اشرفی صاحب جلیل احمد اشرفی صاحب مولوی ابرار اشرفی صاحب محمد سلیم اشرفی صاحب اخلاق احمد اشرفی صاحب مبارک علی اشرفی صاحب حافظ محمد آصف اشرفی صاحب حافظ توصیف احمد اشرفی صاحب حافظ صدام حسین اشرفی صاحب انیس سرتاج مقادم صاحب ذوالفقار احمد حاجی ظہیر احمد اشرفی کے علاوہ حامدحسین و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ عائشہ نگر قبرستان میں جنازہ ہال کی تعمیر پر عائشہ نگر قبرستان کے چیف ٹرسٹی الحاج ظہیر اشرفی صاحب نے مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے ساتھ ساتھ فرزند رکن اسمبلی حافظ عبداللہ فیصل صاحب و حسین انصاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں