src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل کی تعلیمی پیش قدمی، رابطہ آفس سے میڈیکل فیلڈ کے تعلق سے طلباء طالبات کے لیے رہنمائی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 24 مئی، 2022

جنتادل کی تعلیمی پیش قدمی، رابطہ آفس سے میڈیکل فیلڈ کے تعلق سے طلباء طالبات کے لیے رہنمائی

 




جنتادل کی تعلیمی پیش قدمی، رابطہ آفس سے میڈیکل فیلڈ کے تعلق سے طلباء طالبات کے لیے رہنمائی




مالیگاؤں : میڈیکل فیلڈ میں کریئر بنانے کے کئی مواقع ہیں- جو طلبا و طالبات ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں وہ بارہویں سائنس کے بعد ایم بی بی ایس یا بی یو ایم ایس جیسے کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں- ڈاکٹر بننے کے خواہش مند طلبا و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہیکہ آپکی تعلیمی رہنمائی کے لیے انیس سرتاج صاحب جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر ہر سنیچر و اتوار رات دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان موجود رہیں گے- 


اس ضمن میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے جنتادل سیکولر کے پروپیگنڈہ سیکریٹری سہیل عبدالکریم نے بتایا کہ محترمہ شان ہند صاحبہ اور مستقیم ڈگنیٹی صاحب سے مشورے کے بعد کہ ہمیں تعلیمی فیلڈ میں بھی رہنمائی جاری رکھنا ہے۔ میڈیکل تعلیم کیسے حاصل ہو اس کا بہترین تجربہ رکھنے والے انیس سرتاج صاحب سے بات کرکے انہیں رہنمائی کیلئے مقرر کیا۔ انیس سرتاج صاحب طلبا و طالبات کو ایم بی بی ایس، بی یو ایم ایس، بی ایچ ایم ایس جیسے میڈیکل و پیرا میڈیکل کورسیس میں داخلے کے لیے رہنمائی کریں گے- اسکے علاوہ داخلے کے لیے درکار کاغذات کی تیاری میں بھی مدد کی جائیگی- مذکورہ کورسیس میں ریزرویشن سے متعلق اور اسکالرشپ کسطرح حاصل کریں، اسکے لیے بھی انیس سرتاج صاحب طلبا و طالبات کی رہنمائی فرمائیں گے- معاشی طور پر کمزور طلبا و طالبات کسطرح ایجوکیشن لون حاصل کر اپنی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں، اس تعلق سے بھی تفصیلی معلومات فراہم کی جائیگی-


سہیل عبدالکریم نے ڈاکٹر بننے کے خواہش مند طلبا و طالبات سے گزارش کی کہ وہ مقررہ وقت میں جنتادل سیکولر رابطہ آفس آگرہ روڈ پر انیس سرتاج صاحب سے ملاقات کریں اور ضروری رہنمائی حاصل کریں-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages