ڈاکٹر بننے کے خواہش مند طلبا و طالبات کے لیے اہم اطلاع
مالیگاؤں : ڈاکٹر بننے کے خواہش مند طلبا و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہیکہ آپکی تعلیمی رہنمائی کے لیے انیس سرتاج صاحب جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد کی *عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر آج بروز سنیچر اور کل اتوار کے دن رات دس بجے سے گیارہ بجے* کے درمیان موجود رہیں گے- اسی طرح وہ *ہرسنیچر و اتوار رات دس بجے سے گیارہ بجے* کے درمیان رہنمائی کے لیے حاضر رہیں گے-
انیس سرتاج صاحب طلبا و طالبات کو ایم بی بی ایس، بی یو ایم ایس، بی ایچ ایم ایس جیسے میڈیکل و پیرا میڈیکل کورسیس میں داخلے کے لیے رہنمائی کریں گے- اسکے علاوہ داخلے کے لیے درکار کاغذات کی تیاری میں بھی مدد کی جائیگی- مذکورہ کورسیس میں ریزرویشن سے متعلق اور اسکالرشپ کسطرح حاصل کریں، اسکے لیے بھی انیس سرتاج صاحب طلبا و طالبات کی رہنمائی فرمائیں گے- معاشی طور پر کمزور طلبا و طالبات کسطرح ایجوکیشن لون حاصل کر اپنی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں، اس تعلق سے بھی تفصیلی معلومات فراہم کی جائیگی-
ڈاکٹر بننے کے خواہش مند طلبا و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ وقت میں جنتادل سیکولر رابطہ آفس آگرہ روڈ پر انیس سرتاج صاحب سے ملاقات کریں اور ضروری رہنمائی حاصل کریں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں