مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب پہنچے عید کی مبارکباد دینے
بزرگ سیاست داں الحاج یونس عیسی خانوادہ نے کیا استقبال
مالیگاؤں شہر مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب مجلس اتحاد المسلمین شمالی مہاراشٹر کے صدر و کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کے مکان پر عیدالفطر کی مبارک باد دینے پہنچے جہاں بزرگ سیاستدان الحاج یونس عیسی صاحب،مجلس اتحاد المسلمین شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب، مجلس اتحاد المسلمین ضلعی صدر عبدالملک صاحب و کارپوریٹر حاجی عبدالماجد بھی موجود تھے ۔ مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے بزرگ سیاست داں الحاج یونس عیسی صاحب و فرزندان کو اپنی جانب سے و مجلس اتحاد المسلمین سے وابستہ سبھی کارپوریٹرس و ذمہ داران و ورکرس کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ۔ حال ہی میں لوکل باڈیز کے الیکشن کو لیکر چل رہی گہماگہمی و سپریم کورٹ کے اعلان کہ دو ماہ میں الیکشن ظاہر کیے جائیں کے تناظر میں تفصیلی و مدلل گفتگو کرتے ہوئے آگے کیا امکانات ہوسکتے ہیں غور و خوص کیا اسی طرح نئی وارڈ رچنا اور شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال و کارپوریشن الیکشن کے تمام امکانات پر غور و خوص کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے دور رس نتائج آنے والے دنوں میں برآمد ہونگے ایسی قیاس آرائی لگائی جارہی ہے مشترکہ پیغام جاری کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سبھی ذمہ داران نے پارٹی کی جانب سے امت مسلمہ و شہریان مالیگاؤں کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر نیا اسلامپورہ محبان مفتی اسمٰعیل کمیٹی کے کنوینر حسین انصاری بھی بہ نفس نفیس موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں