بغیر جہیز کے نکاح کی مجلس سمکسیر مسجد میں عمل میں آئی۔
مالیگاؤں: اسلام کاتحفظ اسلامی احکامات پرعمل کرنے سے ہوگا۔ مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی فرماتے تھے کہ جاہلیت آشیانہ بناتی ہے گھونسلہ بناتی ہے۔ مجاہد الاسلام قاسمی امیر شریعت بہار اڈ
ڑیسہ (جہاڑ کھنڈ ) فرماتے تھے۔ اگر مسلمان نکاح میں سے جہیز کی منحوس رسم ختم کردے تو ہندوستان میں اسلام کا دروازہ کھل جائے گا۔
اس طرح کا اظہار خیال 17مئی 2022ء بروز منگل صبح گیارہ بجے سمکسیر کی مسجد مالیگاؤں میں قاری محمد ادریس ابن عبدالحق کی پسرزادی صدف ناز بنت جلیل احمد کا نکاح شاداب اظہر ابن نذیر احمد کے ساتھ منعقد ہوا۔ نیز قاری حفیظ الرحمن شمسی نےکہا کہ یہ نکاح مشرکانہ رسم جہیز کے لین دین کے بغیر سنت کے مطابق ہورہا ہے۔ ضرور اس نکاح میں برکت ہوگی۔
مولاناغلام محمد وستانوی لائبریری اور الخدمت خواتین گروپ کی جانب سے بہت بہت مبادکباد اور دعا ہے کہ اللہ تعالی اس نئےجوڑے کو خوشیوں بھری زندگی نصیب فرمائے۔ ملت کے نوجونوں کو اسی طرح بغیر جہیز کا نکاح کرنے کی توفیق عطا فرماے (آمین
بغیر جہیز کے نکاح کرنے کے لیے قاری حفیظ الرحمٰن شمسی مالیگاؤں سے رابطہ قائم کریں۔ 9326083351
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں