بھیونڈی میں قربانی کے جانوروں کو بے رحمی سے مارنے والا فاضل قریشی گرفتار.
بھیونڈی کورٹ نے دی 25 مئی تک پولس کسٹڈی
بھیونڈی (وفا ناہید) شہر کے نظامپورہ پولس اسٹیشن کی حد میں واقع بندر محلہ علاقے میں گذشتہ دنوں ایک طبیلے میں قربانی کے لئے لائے گئے بھینس اور پاڑوں کو بے ہوشی کا انجیکشن دے کر انتہائی بیدردی سے تیز دھار ہتھیار کی مدد سے مارا گیا. جس میں 18 جانوروں کی ہلاکت سے پورے بھیونڈی شہر میں سنسنی پھیل گئی تھی. ساتھ اس ظالم شخص کے خلاف غم و غصے کا ماحول پایا گیا تھا. اس بے رحمانہ ہلاکت کی ایف آئی آر نظامپورہ پولس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی. ایف آئی آر درج ہوتے ہی پولس حرکت میں آگئی اور نہایت مستعدی سے اس قاتل کی تلاش میں سرگرداں ہوگئی. اہلیان بھیونڈی کی دعاؤں اور پولس کی سخت جانفشانی کے بعد اس واردات کے چھٹے روز یعنی جمعہ کی رات کو نظامپورہ پولس اس ظالم قاتل کو حراست میں لیا. ملزم ملزم فاضل قریشی نے پولس سامنے اقبال جرم کیا. اس کا کہنا ہے کہ تنہا اس نے ان جانوروں کو 25 سو روپیوں کے لئے بیدردی سے ہلاک کیا ہے . آج سنیچر کے روز پولس نے اسے بھیونڈی کورٹ میں پیش کیا. جہاں کورٹ اسے 25 مئی تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا. پولس کسٹڈی میں اور بھی بہت سارے انکشافات ہونے کی امید ہے. فریادی اور ان کے وکیل وسیم شیخ کا کہنا ہے کہ تنہا ایک شخص اتنی بڑی واردات انجام نہیں دے سکتا. اس کے پیچھے کوئی بہت بڑی سازش کارفرما ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں