جنتادل سیکولر آفس پر تقریب عید مِلن
عہدیداران، ورکروں اور عام شہریان کو شرکت کی دعوت
مالیگاؤں : ساتھی بلند اقبال کے انتقال اور لاک ڈاؤن کی بندشوں کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد مرحوم ساتھی نہال احمد کی شروع کردہ منفرد روایت کے مطابق جنتادل سیکولر کی جانب سے ایک پروقار تقریب بنام عید مِلن اس سال منعقد کی جائیگی-
مذکورہ تقریب عید مِلن کا انعقاد عید کی باسی کو (عیدالفطر کی دوسرے دن) شام 7 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر ہوگا- اس تقریب کا اہم مقصد عید کی خوشیوں کو پارٹی کے ورکروں اور عام شہریان کیساتھ مل کر منانا ہے-
جنتادل سیکولر کے تمام عہدیداران، ورکروں اور ہمدردوں کیساتھ ساتھ عام شہریان کو بھی اس عید مِلن کی تقریب میں مدعو کیا جاتا ہے- آپ سے درخواست ہے کہ اس خبر کو دعوت نامہ مان کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس تقریب میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں