src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کامیاب ازدواجی زندگی کا راز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 13 مئی، 2022

کامیاب ازدواجی زندگی کا راز




کامیاب ازدواجی زندگی کا راز



 کتاب کے بارے میں چند باتیں اور گذارشات

 کتاب کا نام : کامیاب ازدواجی زندگی کا راز
 صفحات: 72
مؤلف: محمد عامر یاسین ملی

کتاب ملنے کا پتہ : سٹی بکڈپو، عبداللہ بکڈپو، سویرا بکڈپو مالیگاؤں

کتاب کے مضامین:

1) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی

2) میاں بیوی کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول

3) ازدواجی زندگی گزارنے والوں کے حالات اور ان کے تجربات پر مشتمل مضامین

4) اسلام کا نظام طلاق اور خلع کیا ہے؟؟

5) میاں بیوی میں محبت اور اولاد کے حصول کے لیے چند اہم اوراد و وظائف
     
      قارئین ! نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، نگاہ اور شرم گاہ کی حفاظت کا ضامن ہے اور زندگی کے چین و سکون کے حصول کا ذریعہ ہے، لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ بہت سارے مرد و خواتین نکاح کی برکتوں اور اس کے فوائد حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے نکاح سے پہلے یا نکاح کے بعد ازدواجی زندگی سے متعلق اسلامی تعلیمات سے واقفیت حاصل نہیں کی ، نہ ہی والدین اور سرپرستوں نے ازدواجی زندگی کے سلسلے میں ان کی رہنمائی کی۔
  حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کامیاب اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری اور امت کے سامنے ایک بہترین نمونہ پیش کیا، اسی کے ساتھ آپ نے ایسی بیش بہا تعلیمات اور ہدایات ارشاد فرمائیں جن پر عمل پیرا ہونے سے ازدواجی زندگی کا چین و سکون میسر آتا ہے۔ موجودہ زمانے میں علم دین سے دوری اور عملی کوتاہی کے سبب بہت سارے مرد و خواتین ازدواجی زندگی کے سلسلے میں الجھنوں اور پریشانیوں کا شکار ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کو ازدواجی زندگی کا حقیقی سکون نصیب ہو۔ ایسے ہی افراد کے لیے یہ کتاب لکھی گئی ہے۔ اسی طرح جو لوگ آئندہ زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ان کے لئے بھی یہ کتاب رہنمائی کا ذریعہ ہے ۔

اس کتاب کے متعلق قاری احمد علی فلاحی صاحب کے تاثرات

"مفتی محمد عامر یاسین ملی کی یہ بہترین کتاب ہے، آج سب سے بڑا مسئلہ ازدواجی زندگی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کا ہے، زوجین کو اپنی ازدواجی زندگی کیسے گزارنی چاہیے، اور میاں بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ سلوک کیسا ہو؟ اس موضوع پر اس کتاب میں وضاحت اور تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے،لھذا تمام لوگوں کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے، اس سے بڑا فائدہ ہوگا ان شاءاللہ"!

  قارئین ! مجھے اللہ پاک کی ذات سے قوی امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے شادی شدہ افراد کو فائدہ ہوگا اور ان کو ازدواجی زندگی کی حقیقی خوشیاں نصیب ہوں گی ۔وما ذالک علی اللہ بعزیز

      گزارش: سماجی اور فلاحی تنظیموں سے گزارش ہے کہ اس کتاب کو رعایتی قیمت میں حاصل کرکے نوجوان ازدواجی جوڑوں میں تحفہ کے طور پر تقسیم کریں ، یا اجتماعی نکاح کی تقریب میں نوشہ اور دلہن کو تحفہ کے طور پر دے دیں تو امید ہے کہ یہ عمل بھی معاشرے کی اصلاح کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا اور اس پر اجر و ثواب حاصل بھی ہوگا۔بأذن اللہ


رعایتی قیمت پر کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں: 8446393682

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages