src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب سے ایک گزارش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 31 مئی، 2022

مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب سے ایک گزارش

 

 




مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب سے ایک گزارش 



السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ 



      امید ہے آپ خیریت سے ہونگے ۔اللہ پاک آپ آستین کے سانپ سے بچائے آمین ثم آمین! 


        ہم وارڈ نمبر 16 بالخصوص بیلباغ و چونا بھٹی ،خوشامد پورہ، غربید نگر ،راجہ نگر اور مصری خان کا باڑہ کے ووٹرس آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آنے والے میونسپل کارپوریشن کے چناؤ میں اس وارڈ سے اپنی پارٹی کے مضبوط اور اچھے امیدوار کو ہی ٹکٹ دیں ۔تاکہ ہم ماضی کی طرح آپ کی اپیل پر اپنی پارٹی کے امیدواروں کو تن من دھن سے کامیاب کرسکے ۔


ہم وارڈ نمبر 16 کے ووٹرس آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ کے کہنے پر ہی ہم سب نے اعجاز بیگ اور انکی اہلیہ یاسمین بیگ کو ووٹ دیکر کامیاب کیا تھا ۔اب جبکہ اعجاز بیگ نے آپ کا ساتھ چھوڑ کر کانگریس پارٹی کا راستہ اپنا لیا ہے اور ہاں اب تو اعجاز بیگ کانگریس پارٹی کے شہری صدر بھی بن گئے ہیں ۔لہذا اعجاز بیگ کے مد مقابل اپنی پارٹی کا مضبوط امیدوار میدان میں اتارے تاکہ اسے سبق ملے کہ مفتی صاحب کا ساتھ چھوڑنے کا خمیازہ کیا ہوتا ہے ۔


اعجاز بیگ نے چند ماہ قبل ایک نہیں کئی کئی پریس کانفرنس لیکر آپ پر کیچڑ اچھالا ہے ۔آپ کو برا بھلا بولا ہے ۔اتنا ہی نہیں اعجاز بیگ نے نجی محفلوں میں آپ پر نازیبا اور سنگین الزامات بھی لگا کر کہا کہ آپ ٹکٹ کے نام پر لاکھوں روپیہ لیتے ہوئے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے نام پر پیسہ مانگتے ہو، آپ کرپشن کرتے ہوئے، فنڈ بیچتے ہو وغیرہ وغیرہ سنگین الزامات لگائے اور یہ سب الزامات ہم برداشت نہیں کرسکتے ۔اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ اعجاز بیگ کو اپنے ساتھ نہ لیں بلکہ اسے سبق سکھائیں ۔اعجاز بیگ کی سیاسی طاقت کچھ نہیں ہے وہ صرف اپنی پیٹھ تھپ تھپاتے ہیں اور اصل طاقت ہماری پارٹی کی اور مفتی صاحب آپکی ہے ۔ورنہ اعجاز بیگ کی اپنی خود کی سیاسی طاقت ہوتی تو وہ کانگریس پارٹی (شیخ رشید) کو چھوڑ اپنے ساتھ نہیں آتا ۔اعجاز بیگ اور انکی اہلیہ کو ہم نے ایک نہیں دو دو مرتبہ صرف آپکے بولنے پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اور آج اعجاز بیگ آپکو ہی آنکھ دکھا رہا ہے ۔


ہم وارڈ نمبر 16 کے ووٹرس آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آئندہ کارپوریشن چناؤ میں آپکی سرپرستی میں مہا گٹھ بندھن بنتا ہے تو اس میں اعجاز بیگ کو شامل نہ کریں ۔اعجاز بیگ کیلئے ایک بھی سیٹ پر کوئی رعایت یا سمجھوتہ نہ کریں بلکہ اعجاز بیگ اور کانگریس پارٹی کے وجود میں آخری کیل ٹھوک کر شہر سے کانگریس مکت کے نعرہ کو پایہ تکمیل پہنچائیں ۔


فقط :افتخار احمد انصاری، ظہیر احمد، اعجاز انصاری، مزمل اختر، ابرار احمد، محمد منور، سمیر اختر، عتیق احمد، ناصر علی، رفیق انور، ایوب مقادم، سلیم احمد، محمد ذکی انور راشد اختر، خلیل الرحمٰن و وارڈ نمبر 16 کے ووٹرس ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages