جلگاؤں میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف شکایت درج ۔
جلگاؤں :دہلی میں ٹائمز ناؤ کے ایک مباحثہ پروگرام 'گیان واپی فائلز' کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان شریمتی نوپور شرما کے خلاف فاروق شیخ، ضلع جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر، نے سیکشن 295 (A)، 153 (A) 505 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کرکے کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
عزت مآب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ گاوت سے بالمشافہ ملاقات کے بعد اس بحث کی تحریری شکایت اور ویڈیو پین ڈرائیو کی شکل میں دی گئی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ گاوت نے وفد کو یقین دلایا کہ معزز پولیس سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر اس معاملے میں مناسب قانونی کاروائی کی جائے گی۔
وفد میں ایم آئی ایم کے نارتھ مہاراشٹر اسٹوڈنٹس یونین کے صدر سنیر سید، جامع مسجد ٹرسٹ کے صدر سید چاند امیر، مسلم عیدگاہ ٹرسٹ کے انیس شاہ ایوب شاہ، قریش برادری کے یعقوب خان مقبول خان اور عثمانیہ کے سماجی کارکن سمیر رئیس شیخ شامل تھے۔ .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں