src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی میں قربانی کی جانوروں کی نسیں کاٹنے کا معاملہ, اب تک 18 بھینس اور پاڑوں کی موت ہوئی ہے ۔ شہر میں امن قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : رخسانہ قریشی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 19 مئی، 2022

بھیونڈی میں قربانی کی جانوروں کی نسیں کاٹنے کا معاملہ, اب تک 18 بھینس اور پاڑوں کی موت ہوئی ہے ۔ شہر میں امن قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : رخسانہ قریشی

 


بھیونڈی میں قربانی کی جانوروں کی نسیں کاٹنے کا معاملہ


اب تک 18 بھینس اور پاڑوں کی موت ہوئی ہے ۔ شہر میں امن قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری :  رخسانہ قریشی 





بھیونڈی (نامہ نگار ) گذشتہ دنوں تھانے ضلع کے بھیونڈی شہر میں کھاڑی پار پل کے قریب بندر محلہ میں واقع ایک طبیلے میں نامعلوم شخص نے قربانی کے لئے لاۓ بھینس اور پاڑے کی نسیں کاٹ دیا تھا اس درد ناک واقعہ میں اب تک ۱۸ بھینس و پاڑے ہلاک ہو چکے ہیں۔اس معاملے میں ۱۵ سے ۲۰ لاکھ روپیے کا نقصان ہو ا ہے. طبیلے چلانے والے دو بھائی وسیم مومن اور ارحم مومن نے بتایا کہ صبح ساڑھے پانچ بجے پاڑوں کے چلانے کی آواز آنے کے بعد جب وہ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ وہ سب خون میں لت پت تڑپ رہے ہیں جو جانور ہلاک ہوئے تھے ان کا پوسٹ مارٹم شیلار پشو ودبالیہ اسپتال میں کرایا گیا تو پتہ چلا کہ پہلے ان جانوروں کو بے ہوشی کا انجکشن لگایا گیا اسکے بعد تیز دھار ہتھیار سے نسیں کائی گئیں ۔اس واقعہ کے بعد بھیونڈی کانگریس پارٹی کی نائب صدر و سابق کارپوریٹر رخسانہ قریشی نے ڈپٹی کمشنر یوگیش چوہان سے ملاقات کی اور پورا معاملہ بتانے کے بعد کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ ڈی سی پی چوہان نے سخت کاروائی کی یقین دہانی کی ۔رخسانہ قریشی نے طبیلے والوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ اب تک تو جانوروں کی چوری کے واقعات سنے تھے مگراب انہیں بے دردی سے مارنے کا واقعہ بھی دیکھا اس کا فائدہ فرقہ پرست طاقتیں نہ اٹھائیں اس لئے ہم سب کو مل کر شہر میں امان وامان بناۓ رکھنا ہیں افواہوں پر دھیان نہ دیں ڈی سی پی اس معاملے کی کاروائی کر رہے ہیں ۔ وسیم مومن بنے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں تھا اسلئے واقعہ پر پردہ پڑا ہوا ہے تاہم پولس اسکی جانچ کر رہی ہے ۔ یادر ہے کہ طبیلے کے مالک چنگیز خان ہیں جبکہ طبیلہ چلانے کے لئے مذکورہ دونوں بھائیوں نے لیا ہے ۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages