src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> فلپائن: 124 افراد سوارجہاز میں آگ لگی، ریسکیو آپریشن جاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 23 مئی، 2022

فلپائن: 124 افراد سوارجہاز میں آگ لگی، ریسکیو آپریشن جاری

 





فلپائن: 124 افراد سوار جہاز میں آگ لگی، ریسکیو آپریشن جاری




منیلا 23 مئی (یو این آئی/ژنہوا) ایک بحری جہاز جس میں 124 افراد سوار تھے، پیر کو جزیرے لوزون کے صوبہ کوئزون کے ایک شہر جاتے ہوئے آگ لگ گئی، جس سے مسافروں اور عملے کو اپنی جان بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ فلپائن کوسٹ گارڈ (پی سی جی) کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔


بحریہ کے افسر آرمنڈ بالیلو نے بتایا کہ جہاز میرکرافٹ-2 مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے صوبے کے ایک جزیرے کے شہر پولیلو سے روانہ ہوا، جب ریئل ٹاؤن کی بندرگاہ پر پہنچنے سے 900 میٹر کے فاصلے پر آگ لگ گئی۔

بالیلو نے کہا، "ریسکیو آپریشن جاری ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم چھ مسافروں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages