مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان :
لاؤڈ اسپیکر کے خلاف راج ٹھاکرے کا اورنگ آباد دورہ، ایم وی اے کی پونے میں جوابی ریلی
مہاراشٹر میں اذان, لاؤڈ اسپیکر اور ہنومان چالیسہ پر سیاسی گھمسان جاری ہے . جہاں ایک طرف ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے لاؤڈ اسپیکر پر سیاسی دنگل مچائے ہوئے ہیں اور ان کا لگاتار احتجاج جاری ہے۔ دوسری طرف مہاوکاس اگھاڑی بھی کمر کس اس سیاسی دنگل میں راج ٹھاکرے پر فل اٹیک موڈ میں ہے . جانےیہ سیاسی گھمسان مہاراشٹر کی سیاست میں کونسی نئی تاریخ رقم کرے گا؟ فی الحال راج ٹھاکڑے نے اپنی سیاسی پینتروں اور ہٹھکمنڈوں سے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی تینوں پارٹیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں , مگر مہاوکاس اگھاڑی کو راج ٹھاکرے نامی اس سونامی کو روکنے میں دانتوں تلے پسینہ آرہا ہے . تادم تحریر راج ٹھاکرے نے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف اورنگ آباد کی طرف کوچ کیا ہے ۔ کل یعنی یکم مئی کو اورنگ آباد میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری طرف آج شام مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کی جانب سے پونے میں مہاراشٹر سدبھاؤنا نیردھر سبھا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مہاراشٹر کی سیاست میں آج کا دن بہت گرم ہے۔ راج ٹھاکرے کل یعنی اتوار کو اورنگ آباد میں ریلی کریں گے، لیکن اس سے پہلے آج (ہفتہ) وہ پونے میں تھے۔ یہاں تقریباً 150 پنڈتوں کا اجتماع منعقد کیا گیا ہے۔ راج ٹھاکرے نے ان 150 پنڈتوں سے آشیرواد لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پونے میں ہی مہاوکاس اگھاڑی کی ریلی کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے راج ٹھاکرے بمقابلہ ادھو ٹھاکرے ہے۔
بتادیں کہ راج ٹھاکرے کا لاؤڈ اسپیکر کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں وہ اورنگ آباد کا سفر کررہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ منتروں کے جاپ کے درمیان پنڈتوں سے آشیرواد لے چکے ہیں۔ اورنگ آباد سے روانہ ہونے سے پہلے ان کے حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
راج ٹھاکرے یکم مئی کو اورنگ آباد میں ہونے والی میٹنگ کے لیے پونے سے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس دوران وہ پونے اورنگ آباد ہائی وے کے قریب وڈو گاؤں میں واقع سمادھی کا دورہ کریں گے۔ بتا دیں کہ یہ جگہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے دھرم ویر چھترپتی شری سنبھاجی مہاراج کا مقبرہ ہے۔ راج ٹھاکرے کی آمد سے قبل وڈو گاؤں کے مقامی لوگ صبح سے ان کے انتظار میں یہاں جمع ہیں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو 16 شرائط کے ساتھ اورنگ آباد میں میٹنگ کرنے کی اجازت ملی ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ میٹنگ میں شریک تمام لوگوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی قابل اعتراض یا تکلیف دہ تبصرہ نہ کیا جائے۔
کورےگاؤں بھیما تشدد کے ملزم ملند ایکبوٹے وڈو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کے مقبرے پر ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے استقبال کے لیے پہنچے ہیں۔ ایکبوٹے نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔ وہیں شرد پوار نے کل اپنے حلف نامے میں واضح کیا ہے کہ بھیڈے گروجی اور ملند ایکبوٹے قصوروار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شرد پوار اور پرکاش امبیڈکر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ ہم راج ٹھاکرے اور ہندوتوا پر ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری طرف مہا وکاس اگھاڑی یعنی ایم وی اے کی جانب سے پونے میں مہاراشٹر سدبھاؤنا نیردھر سبھا کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران سچن ساونت، پروین گائیکواڑ، ریٹائرڈ جسٹس بی جی کولشے پاٹل وغیرہ موجود رہیں گے۔
پونے میں ہونے والے سبھا کا اہتمام سٹی ایم وی اے لیڈر این سی پی سٹی صدر پرشانت جگتاپ، کانگریس سٹی صدر رمیش باگاوے، شیوسینا پارٹی کے گجانن تھرکوڈے اور سی پی ایم اجیت ابھیانکر اور رکشا پنچایت کے نتن پوار، جن آندولن سنگھرش سمیتی کے ابراہیم خان کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں