ہزار کھولی میں تکمیل قرآن کریم و دعا
شیخ عثمان ہائی اسکول کے سامنے ہزار کھولی کے گول باغ سے متصل ہال میں یکم رمضان سے نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ پانچویں شب میں 26 پارے کی تلاوت مکمل ہوئی الحمد للّٰہ !
آج بروز جمعرات ان شاءاللہ تقریبا گیارہ بجے قرآن کریم کی تکمیل ہوگی ۔اس موقع پر امام تراویح مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب دعا فرمائیں گے ۔ دعا کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی صاحب ( قاضی شریعت دارالقضاء مالیگاؤں) موقع کی مناسبت سے خطاب فرمائیں گے ان شاءاللہ
تکمیل قرآن کے موقع پر دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ لھذا برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔
فقط
ادارہ گولڈن ہما و نوجوانان ہزار کھولی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں