src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر کے امراوتی میں بھگوا جھنڈا لگانے پر تنازعہ، 20 افراد حراست میں، کرفیو نافذ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 18 اپریل، 2022

مہاراشٹر کے امراوتی میں بھگوا جھنڈا لگانے پر تنازعہ، 20 افراد حراست میں، کرفیو نافذ

 



مہاراشٹر کے امراوتی میں بھگوا جھنڈا لگانے پر تنازعہ ، 


20 افراد حراست میں، کرفیو نافذ


 مہاراشٹر میں گزشتہ کئی دنوں سے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر شدید تنازعہ چل رہا ہے۔  مہاراشٹر نو نرمان سینا اس معاملے کو لے کر مسلسل مظاہرہ کر رہی ہے۔  دریں اثناء، اب مہاراشٹر کے امراوتی میں بھگوا جھنڈے کو لے کر ایک تنازعہ سامنے آیا ہے۔  امراوتی میں شہر کے داخلی راستے پر بھگوا جھنڈا لگانے کو لے کر جھگڑا ہوا۔


 بڑھتے ہوئے تنازعہ کو دیکھ کر مقامی پولس فوراً موقع پر پہنچی اور معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کی۔  اس کے بعد پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی۔  واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے جھگڑے کے سلسلے میں 20 کے قریب افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔  بتایا جا رہا ہے کہ باقی لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔


 اس وقت پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے۔  پولیس مشتبہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہے، لوگوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں گروپ نہ بنائیں، اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔  پولیس سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔  کیونکہ گزشتہ دنوں سے لگاتار ملک بھر میں فرقہ وارانہ تشدد کے کئی واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، ایسے میں پولیس زیادہ چوکس ہے۔  اس وقت علاقے میں امن ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

 آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کو لے کر پہلے ہی تنازعہ چل رہا ہے۔  ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے گزشتہ کئی دنوں سے اس بارے میں بیان بازی کر رہے ہیں۔  انہوں نے اس سلسلے میں مہاراشٹر حکومت کو الٹی میٹم بھی دیا ہے۔  راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اگر 3 مئی تک مساجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ان مساجد کے باہر روزانہ ہنومان چالیسہ پڑھی جائے گی۔  راج ٹھاکرے کی پارٹی ایم این ایس بھی اس حوالے سے مسلسل مظاہرہ کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages