5 مئی تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی. بجلی کمپنی کی وفد کو یقین دہانی
مالیگاؤں :31 مارچ 2022 کو مہاوترن کمپنی نے بغیر کسی اطلاع کے شہر میں 2017 کے سلاڈ کے اعتبار سے غیر قانونی لوڈشیڈنگ شروع کردی تھی، جس پر ایکشن لیتے ھوئے مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی ایم ایل اے نے مہاوترن اور ایم پی ایس ایل کے آفسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ھوئے لوڈشیڈنگ کو غیر قانونی ثابت کیا، پھر اسی دن کلکتہ اور ممبئی ہیڈ آفس میں بات کر کہ شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا، جس کا آرڈر بھی ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے ناسک اور مالیگاؤں کے مہاوترن کے اعلیٰ آفسران کو موصول ھو گیا اسی لیے آج تک شہر میں لوڈشیڈنگ کے نام پر پاور سپلائی بند نہیں ھوئی تھی،
مگر گذشتہ کچھ دنوں سے کن لوگوں کو یہ کامیابی ہضم نہیں ھو رھی تھی (واللہ عالم)
اب پرائیویٹ کمپنی کی معرفت غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ھوئے چار دنوں سے غیر قانونی لوڈشیڈنگ کی ہوا بنائی جارھی تھی،
(ھم نے قصداً خاموشی اختیار کی، کیونکہ پاور لوم والوں کو شاید مارکیٹ میں اس ہوا کا کچھ فائدہ مل جائے)
اور آج عین جمعہ کی نماز کے وقت پرائیویٹ کمپنی نے شہر میں لوڈشیڈنگ کردی تب راقم نے تمام صورتحال سے مفتی صاحب کو آگاہ کیا، اور مفتی صاحب حکم کے مطابق ھم نے کلکتہ اور مہاوترن کمپنی، شہر ڈی وائی ایس پی لتا میڈم سے رابطہ کرتے ھوئے اس غیر قانونی لوڈشیڈنگ کی معلومات دی،
میں ذاتی طور پر لتا میڈم کا شکر گذار ھوں کہ میڈم نے ھماری قانونی باتوں کو بغور سننے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر پرائیویٹ کمپنی کے آفسران کو اپنی آفس میں طلب کر کے ھمارے ساتھ میٹنگ کی،
الحمد للہ پرائیویٹ کمپنی نے وعدہ کیا کہ ھم 1 اپریل کی میٹنگ میں ھوئے فیصلہ کا احترام کریں گے،
آج کی میٹنگ میں میڈم نے کہا ھے کہ نہ صرف رمضان المبارک ماہ میں بلکہ 5 مئی تک لوڈشیڈنگ سے آؤئیڈ کیا جائے،
مفتی محمد اسماعیل صاحب MLA
MiM Malegaon
محمد زاھد ندوی
.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں