src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پیٹرول اور ڈیزل کے دام مسلسل چوتھے دن مستحکم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 10 اپریل، 2022

پیٹرول اور ڈیزل کے دام مسلسل چوتھے دن مستحکم

 


پیٹرول اور ڈیزل کے دام مسلسل چوتھے دن مستحکم




 نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے اتوار کے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کرنے سے مسلسل چوتھے دن ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر 
مستحکم ہیں۔

اس کے ساتھ ہی چنئی میں پیٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔

کولکتہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت   بالترتیب 
115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہو ئیں۔ گزشتہ 19 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو مسلسل چوتھا دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages