روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں، بلکہ حرام کام سے رُکنے کی ایک مشق ہے : سُہیل امیر
جلگاؤں ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی طرف سے افطار پروگرام
جلگاؤں : روزہ ، اللہ کی طرف سے بندہئ مؤمن کو عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک ہے جس کے ذریعہ دیگر مہینوں میں اللہ کی طرف سے حرام کردہ کاموں کو انجام دینے سے رُکے رہنے کی عملی مشق ہوتی ہے۔اس سے خوف خدا کا عنصر دلوں میں پیدا ہوتا ہے۔جسے ہم عمومی طور پر تقویٰ کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت ِ اسلامی ہند کے امیر ِ مقامی سُہیل امیر نے بردران ِ وطن کو اسلامی عبادات اور ان کے پیچھے کارفرما فلسفوں کو بڑی خوبی سے پیش کیا۔اصلاً جلگاؤں ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کی جانب سے شہر کے تمام اسپورٹس ٹیچرس کے لیے اجتماعی اِفطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔انجمن تعلیم السملین کے صدر اعجاز ملک اور جلگاؤں ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجیش جادھو نے غرض وغایت پیش کی۔ ضلع اسپورٹس آفیسر ڈاکٹر ملند ڈکشٹ اور انجمن کے صدر اعجاز ملک نے اجتماعی افطار کوموجودہ حالات میں ہندو مسلم بھائی چارے کی اہم مثال بتایا۔ اس موقع پرحکومت ِ مہاراشٹر کے شیوچھترپتی اعزاز یافتہ جناب نارائن کھڑکے،جلگاؤں ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کے کارگزار صدر پی آر چودھری، نائب صدر ڈاکٹر وجئے پاٹل، آر۔ این لاٹھی اسکول اور جونیئر کالج کے پرنسپل اُتّم چنچالے، بی۔ یو۔ این رائسونی اسکول کے ہیڈ ماسٹر چندر شیکھر پاٹل، سائی سیوا پریوار کے کارگزار صدر ایڈوکیٹ بی۔ ایم۔ چودھری،مُشیرداموسیٹھ چودھری، اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بابو شیخ، قومی کھلاڑی مسٹر بنسی مالی،ملّت اسکول کے اسپورٹس انچارج سید مختار،گوداوَری کالج کے اسپورٹس ڈائریکٹرآصف خان،اقراء پبلک اسکول کے وسیم خان موجود تھے۔ جلگاؤں ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدراِقبال مرزا نے نظامت اور آصف مرزا نے کامیاب انعقاد پر اظہار تشکر کیا۔کامیابی کے لیے اقراء تھم کالج کے اسپورٹس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر چاندخان پٹھان،ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہرون کے سپروائزر تاج الدین شیخ، اینگلو اردو اسکول اینڈ جونیئر کالج کے اسپورٹس انچارج پروفیسر وسیم مرزا، اسپورٹس ٹیچر شہباز شکیل، ناظم ملک اسکول کے ساجد شیخ وغیرہ نے اپنا تعاون فراہم کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں