عید سے قبل 32 سالہ نیلوفر کی خودکشی سے اقصی کالونی میں سنسنی
مالیگاؤں(مہاراشٹر نامہ کرائم ڈیسک) رمضان پورہ پولس اسٹیشن کی حد میں واقع اقصی کالونی میں دو بچوں کی ماں کی خودکشی سے سنسنی پھیل گئی ہے . ماہ مقدس کا آخری عشرے میں شہر کے پوش علاقے اقصی کالونی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 32 سالہ نیلوفر نے خود کو موت کے حوالے کردیا . اس ضمن میں ملی تازہ اطلاعات کے مطابق کلون کی نیلوفر کی شادی 5 سال قبل عائشہ نگر کے ساکن عتیق شیخ سے ہوئی تھی . پچھلے ہفتے عتیق شیخ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اقصی کالونی میں پانی کی ٹانکی کے پاس رہائش اختیار کی تھی. آج دوپہر میں جب کہ امت مسلمہ 25 ویں روزے کی افطار کے انتظام میں لگی تھی دو بچوں کی ماں نیلوفر پھانسی کے پھندے پر جھول گئی. نیلوفر کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی رمضان پورہ پولس فورا جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش کا پنچ نامہ کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل روانہ کیا. کلون سے نیلوفر کے والدین کی آمد پر لاش ان کے حوالے کی جائے گی. اس ضمن میں ملی مزید تفصیلات کے مطابق نیلوفر کی خودکشی کو گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ہے. پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی تمام حقائق سے پردہ اٹھے گا. اسکیس کی تحقیقات رمضان پورہ کے پی آئی تھورات کررہے ہیں. نامہ نگار نے پی آئی تھورات سے رابطہ کیا تو انہوں کہا کہ وہ اس کیس کی تفشیش کے سلسلے میں سول ہاسپٹل میں موجود ہے. تادم تحریر نیلوفر کی خودکشی ایک معمہ بن گئی ہے.
مزید تفصیلات کا انتظار ہے .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں