مالیگاؤں سائبر کرائم سیل الڑٹ!
شوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والے پوسٹ اور ویڈیو شیئر کرنے والوں پر ہوگی قانونی کاروائی
مالیگاؤں : آج ضلع ناسک گرامین سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل اور مالیگاؤں شہر ایس پی چندر کانت کھانڈوی کی جانب سے جاری کردہ اپیل پر مبنی ایک پوسٹر میں بدامنی اور افواہ پھیلانے والے کسی بھی شخص پر قانونی کاروائی کا اتتباہ دیا گیا ہے . مذکورہ پوسٹر میں پولس انتظامیہ کی جانب سے 'اطلاع عام' کے عنوان سے جاری اس پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر کسی بھی پوسٹ و ویڈیو کو بھیجنے والے ایڈمن و اس کے ممبر پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی. اس پوسٹر میں مزید درج ہے کہ مالیگاؤں شہر میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے میسیج اور ویڈیو چوسرے گروپ میں شیئر کررہے ہیں جس کا مالیگاؤں شہر سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے وہ ویڈیو پرانے اور دوسری ریاستوں کے ہیں لیکن ایسے ویڈیو کو کچھ گروپ ایڈمن دوسرے گروپ میں بھیج رہے ہیں جس سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ گروپ ایڈمن اور اس کے ممبر افواہ پھیلا کر شہر میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں لگ رہے ہیں ، مالیگاؤں شہر میں جو کوئی گروپ ایڈمن ایسے ویڈیو آگے شیئر کرتے ہوئے پایا جائیگا اس پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ، سائبر کرائم سوشل میڈیا پر مسلسل اپنی نظر رکھے ہوئے ہے شہر کے تمام ہی گروپ ایڈمن ، سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی کوئی بھی پوسٹ ویڈیو وغیرہ آگے سینڈ نہ کریں جو سماج اور شہر میں غلط معلومات جانے کی وجہ بنیں ، شہر کے امن و امان کو بنائے رکھنے میں پولس انتظامیہ کا تعاؤن کریں, اور کسی افواہ دھیان نہ دیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں