src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 12 نومبر تشدد معاملہ: دو ملزمین کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں داخل، مزید دو کی عرضداشت تیار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 26 اپریل، 2022

12 نومبر تشدد معاملہ: دو ملزمین کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں داخل، مزید دو کی عرضداشت تیار




 



12 نومبر تشدد معاملہ: دو ملزمین کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں داخل، مزید دو کی عرضداشت تیار 



محروسین کی رہائی کے لیے مستقیم ڈگنیٹی ممبئی میں خیمہ زن، جلد مثبت فیصلہ آنے کی امید



مالیگاؤں : گزشتہ سال 12 نومبر کو ہوئے تشدد معاملے میں 20  سے زائد افراد آج بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں- محروسین کی رہائی کے لیے شان ہند نہال احمد اور محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر اوّل روز سے سرگرم ہے- سینئر وکلاء سے مشاورت کے بعد قانونی حکمت عملی تیار کی جاچکی ہے جسکے تحت قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے دو ملزمین کی درخواست ضمانت ممبئی ہائی کورٹ میں کل داخل کی گئی- مزید دو ملزمین کی ضمانت کے لئے عرضداشت داخل کرنے کی تیاری بھی جاری ہے- اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر مستقیم ڈگنیٹی فی الحال ممبئی میں خیمہ زن ہیں اور محروسین کی رہائی کے لیے مسلسل کوشش کررہے ہیں-

اس ضمن میں ممبئی سے مستقیم ڈگنیٹی نے تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے دو ملزمین شکیل احمد محمد اسماعیل اور عارف عبدالصمد کی درخواست ضمانت سینئر وکلاء کے توسط سے ممبئی ہائی کورٹ میں پیر کو داخل کردی تھی-اسکے علاوہ مزید دو ملزمین ناصر کرانہ والا اور رضوان احمد محمد اکبر المعروف رضوان بیٹری والا کی ضمانت کے لیے عرضداشت منگل کو داخل کی جائیگی- مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم مسلسل سینئر وکلاء سے رابطے میں ہیں اور ہمیں ممبئی ہائی کورٹ سے بہت جلد مثبت فیصلہ آنے کی پوری امید ہے- 

موصوف نے مزید کہا کہ جنتادل سیکولر کی کوششوں سے مقدمہ نمبر 75 میں کئی ملزمین کو مالیگاؤں سیشن عدالت سے ضمانت مل چکی ہے اور اسکا فائدہ ہمیں ممبئی ہائی کورٹ میں بھی حاصل ہوگا- ہماری کوشش ہیکہ مقدمہ نمبر 75 کیساتھ ساتھ مقدمہ نمبر 76 میں بھی ملزمین کی رہائی کا سلسلہ جلد از جلد شروع ہو اور اسکے لئے ہم مسلسل قانونی جدوجہد کررہے ہیں-

عدالتی سسٹم کو سمجھتے ہوئے اور وکلاء سے صلاح و مشورہ کے بعد ایک حکمت عملی تیار کی گئی ہے جسکے تحت 74, 75 اور 76 تینوں مقدمات میں محروسین کی رہائی کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں کوشش کی جارہی ہے- مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان مالیگاؤں سے درخواست کی کہ وہ محروسین کی رہائی کے لیے ماہ رمضان میں خصوصی دعا کریں-


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages