src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> راشٹریہ مسلم مورچہ کا مطالبہ : سعودی حکومت 65 سالہ عازمین حج کے تعلق سے اپنا فیصلہ واپس لیں , ورنہ راشٹریہ مسلم مورچہ احتجاج کریں گا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 11 اپریل، 2022

راشٹریہ مسلم مورچہ کا مطالبہ : سعودی حکومت 65 سالہ عازمین حج کے تعلق سے اپنا فیصلہ واپس لیں , ورنہ راشٹریہ مسلم مورچہ احتجاج کریں گا.

 









راشٹریہ مسلم مورچہ کا مطالبہ : 


 سعودی حکومت 65 سالہ عازمین حج کے تعلق سے اپنا فیصلہ واپس لیں , ورنہ راشٹریہ مسلم مورچہ احتجاج کریں گا.


مالیگاؤں (پریس ریلیز) کورونا وباء کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے حرم شریف کے دروازے ہر کس و ناکس کے لئے وا کردیئے . حج 2022 کے اعلان سے عالم اسلام میں مسرت کے شادیانے گونج اٹھے , لیکن اچانک ہی یہ خوشی کافور ہوگئی جب  سعودی حکومت کی جانب سے حج 2022  کے لئے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو فریضۂ حج کی ادائیگی کی اجازت نہ دیئے جانے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا. جس کی وجہ سے  بزرگ عازمین میں اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے . جس وقت حج 2022 کا اعلان کیا گیا تھا کورونا کے تناظر میں اس بات کا امکان تھا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو حج کی اجازت نہیں مل سکتی اور عازمین اپنے اپنے طور پر حج درخواست دہی کا آغاز کرتے ہوئے اس بات کو مدنظر رکھے ہوئے تھے لیکن بعد ازاں حج کمیٹی آف انڈیا اور مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے 70 سال سے زائد عمر کے عازمین کی درخواستیں بھی قبول کرنے اور انہیں ریزرو کیٹیگری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا. جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں 70 سال سے زائد عمر کے عازمین نے بھی درخواستیں دیں . اب اچانک ایسا کیا ہوا کہ سعودی حکومت کو خود اپنا فیصلہ بدلنا  پڑا. سعودی حکومت کے اس رویے سے راشٹریہ مسلم مورچہ شدید مشتعل ہیں . سعودی حکومت کے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو حج کی اجازت واپس لینے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے اور تمام درخواست گزار جن کی عمر 30 اپریل 2022 کو 65 سال ہورہی ہے انہیں نااہل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امسال حج پر نہیں جاسکتے ، جس کی وجہ سے مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں کے مسلمانوں میں سعودی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے . ایسے میں شہر کی دینی, سماجی اور ملی تنظیمیں سر جوڑ کر بیٹھی ہیں تاکہ کسی طرح سودی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینے کے لئے مجبور کیا جاسکے . راشڑیہ مسلم مورچہ مالیگاؤں اس ضمن میں گلی تک دلی احتجاج کریں گا . سعودی حکومت کے ساتھ ساتھ  مرکزی  و ریاستی حکومت کو میمورنڈم دیئے جائیں گے , اور ضرورت پڑنے پر راشٹریہ مسلم مورچہ اپنا تاریخی احتجاج درج کرائے گا  تاکہ سعودی حکومت اپنا یہ تانا شاہی فرمان واپس لے سکیں . 

 

اکبر سیٹھ اشرفی

 صدر راشٹریہ مسلم مورچہ

 مالیگاؤں


نوٹ : یہ پریس ریلیز بغرض اشاعت راشٹریہ مسلم مورچہ کی آفس سے جاری کی گئی ہے . 


 

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages