جنوبی افریقہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہو ئی
جوہانسبرگ، 13 اپریل : جنوبی افریقہ کے کوازولو۔ ناتال صوبے میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہو گئی ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع صوبائی حکومت کے عہدیداروں کے حوالے سے دی۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ڈربن شہر سے 45 اور نیڈویڈوے اور کواڈوکوزا شہروں کے 14 افراد شامل ہیں۔
کوازولو۔ ناتال کے پریمیئر سنہلے زیکالالہ نے سیلاب کے پیش نظر یہاں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں کوازولو ناتال میں ہنگامی خدمات کے ترجمان رابرٹ میکنزی نے کہا کہ راحت اور بچاؤ ٹیمیں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکال رہی ہیں۔ مسٹر میکنزی کے مطابق یہاں کی عمارتوں، سڑکوں اور بجلی کے کھمبوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے مقامی باشندوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس دوران گھروں کے اندر ہی رہیں۔
کوازولو۔ ناتال میں پیر کی رات سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ ایتھیکوینی میونسپلٹی اور ڈربن شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں. ہندوستانی وقت کے مطابق اس وقت دوپہر کے تین بج رہے ہیں اور لیٹس اپڈیٹ کے مطابق مہلوکین تعداد 70 ہوگئی ہے اور ای


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں