src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حج 2022 کے لئے سعودی حکومت کے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو حج کی اجازت نہ دینے کے فیصلہ سے بزرگ عازمیں میں اضطرابی کیفیت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 11 اپریل، 2022

حج 2022 کے لئے سعودی حکومت کے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو حج کی اجازت نہ دینے کے فیصلہ سے بزرگ عازمیں میں اضطرابی کیفیت



حج 2022 کے لئے سعودی حکومت کے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو حج کی اجازت نہ دینے کےفیصلہ سے بزرگ عازمیں میں اضطرابی کیفیت


 سعودی حکومت کی جانب سے حج 2022  کے ملئے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو فریضۂ حج کی ادائیگی کی اجازت نہ دیئے جانے کے فیصلے سے ایک طرف جہاں بزرگ عازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے اور تمام درخواست گزار جن کی عمر 30 اپریل 2022 کو 65 سال ہورہی ہے انہیں نااہل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امسال حج پر نہیں جاسکتے ، اتناہی نہیں اگر ان کے ساتھ ان کے محرم بھی درخواست گزار تھے تو ان کی درخواستیں بھی نااہل قرار دی گئی ہیں ۔اس معاملے میں حج کمیٹی آف انڈیا کا رویہ بھی افسوسناک ہے. 

 جس وقت حج 2022 کا اعلان کیا گیا تھا کورونا کے تناظر میں اس بات کا امکان تھا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو حج کی اجازت نہیں مل سکتی اور عازمین اپنے اپنے طور پر حج درخواست دہی کا آغاز کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھے ہوئے تھے لیکن بعد ازاں جج کمیٹی آف انڈیا اور مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے 70 سال سے زائد عمر کے عازمین کی درخواستیں بھی قبول کرنے اور انہیں ریزرو کیٹیگری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں 70 سال سے زائد عمر کے عازمین نے بھی درخواستیں دی ہیں اتنا ہی نہیں عریضۂ فارم بھرتے وقت فی عازم 300 روپے فیس بھی ادا کی گئی جو ناقابل واپسی ہے اب 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی گئی ہے تو عازمین میں خاص طور پر 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں اضطرابی کیفیت ہے ۔ اب وہ کسے مورد الزام ٹہرائیں ان کی حج درخواست فارم کی 300 روپئے فیس بھی ملنے سے رہی اور ان کا مقدس سرزمین جانے کا خواب بھی ادھورا ہی رہ گیا ۔ اتنا ہی نہیں سعودی حکومت کی جانب سے حج 2022 ء کے لئے امسال کس ملک کے لئے کتنا کوٹہ رہے گا ابھی وہ بھی تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ وہیں حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک بار پھر 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو سفر حج کی اجازت نہ دینے کے بعد 9 اپریل سے 22 اپریل تک پھر سے حج درخواستیں قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وہیں حج 2022 ء کا اعلان ہونے پر دو چار ماہ قبل بھی حج درخواستیں قبول کی گئیں ، ایسے میں ضرورت اس بات کی تھی کہ دوچار ماہ قبل جو حج درخواستیں قبول کی گئی تھیں انہیں پہلے موقع دیا جاتا کیونکہ امسال حچ کوٹہ کم ہو جائے گا تقریبا دس لاکھ افراد ہی دنیا بھر سے مقدس سرزمین پہنچیں گے ۔ بھارت سے کتنے عازمین حج کریں گے ؟ ابھی یہ طے نہیں ہے اور 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو حج کی اجازت نہ ملنے پر حج کمیٹی نے نیا عریضہ فارم قبول کرنے کا آغاز کردیا ہے جس سے مزید بے چینی پیدا ہورہی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے ضعیف افراد حج کی سعادت سے محروم تھے اور رواں سال جب حج 2022 کا اعلان ہوا تو ایسے عازمین جن کی عمر 65 سال سے زائد تھی انہوں نے بھی حج درخواست دی لیکن اب سعودی حکومت کے فیصلے سے ان درخواست گزاروں میں مایوسی کی لہر پھیلی ہوئی ہے ۔ عام طور پر ریزرو کٹیگری کے تناظر میں 65 اور 70 سال سے زائد عمر کی درخواستیں اچھی تعداد میں موصول ہوتی ہیں ۔ اس لئے موجودہ صورت حال میں فیصلہ لیا گیا تھا کہ مسلسل تین سال سے قرعہ اندازی میں جن بزرگ درخواست گزاروں کا نام نہیں آیا ہے انہیں اس مرتبہ موقع دیا جائے گا لیکن اب 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو حج کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں بزرگ عازمین میں مایوسی پیدا ہونا فطری بات ہے ۔ سینٹرل حج کمیٹی کے ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے ہندوستان کے کوٹے میں بھی تخفیف کی ہے گرچہ ابھی اس کے اعداد وشمار ظاہر نہیں کئے گئے ہیں. واضح رہے کہ ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت سے فیض یاب ہوتے ہیں,  لیکن لاک ڈاؤن میں حج نہیں ہوا اب % 50 تک ہی کوٹہ مل سکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages