اعلان برائے نماز عیدالفطر
لشکر والی عیدگاہ پر نمازِ عیدالفطر 08:30 پر ادا کی جائیگی
برادرانِ ملّت اسلامیہ کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مورخہ یکم شوال کو مالیگاؤں لشکر والی عیدگاہ پر نمازِ عیدالفطر ٹھیک 08:30 پر ادا کی جائے گی ان شاءاللہ نماز سے قبل عیدگاہ کے تاحیات امام و خطیب حضرت مولانا مفتی محمّد اسمٰعیل صاحب قاسمی دامت برکاتہم (رکنِ شوریٰ دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں) شہری، ملکی و عالمی حالات کے پیش
نظر فکر انگیز خطاب فرمائیں گے.
لہٰذا برادرانِ اسلام باوضو وقت مقررہ سے پہلے پہنچنے کی کوشش کریں.
فقط: اراکینِ جمعیۃ علماء مدنی روڈ مالیگاؤں
مولانا حسین احمد مدنی عیدگاہ پر نماز عید الفطر 7:30 پر ادا کی جائے گی
تمام ہی برادران اسلام و اہلیان شہر کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ عیدگاہ ( عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم) میں نماز عید الفطر ٹھیک ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔
نماز سے قبل مولانا محمد عمران اسجد ندوی ( سیکریٹری جمعیۃ علماء مدنی روڈ مالیگاؤں ) کاموقع کی مناسبت سے خطاب ہوگا۔
اسی طرح لشکر والی عیدگاہ گراؤنڈ پر نماز عیدالفطر ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی
نماز سے قبل خطیب العصر حضرت مولانا مفتی محمد اسمعیل صاحب قاسمی دامت برکاتہم( صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں) کا حالات حاضرہ پر خطاب ہوگا انشاء اللہ
برادران اسلام سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھتے ہوئے تشریف لائیں
منجانب ۔جناب عبدالمالک سیٹھ بکرا والا( جنرل سکریٹری جمیعۃ علماء، مالیگاؤں وٹرسٹی لشکر والی عید گاہ)
الحاج محمد مکی سیٹھ
(نائب صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں )
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں