جلگاؤں پولس کی بڑی کاروائی : دیسی کٹہ بردار ملزم مقامی کرائم برانچ کی حراست میں ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈاکٹر پروین منڈھے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری چندرکانت گاؤلی جلگاؤں کی رہنمائی میں، 5 اپریل 2022 کو انسپکٹر آف پولس کرن کمار وکالے لوکل کرائم برانچ جلگاؤں کو خفیہ اطلاع ملی کہ جامنیر بودوڑ رستے پر راج کمل ہوٹل کے سامنے ایک شخص کمر پر دیسی کٹہ لگا کر لوگوں میں دہشت پھیلارہا ہے . مقامی کرائم برانچ کے پی یو این امول دیودھے، صفو اشوک مہاجن، پوہیکا لکشمن پاٹل، ونود پاٹل، کشور راٹھوڑ، رنجیت جادھو، شری کرشنا دیشمکھ، ایشور پاٹل، تمام مقرر کردہ لوکل کرائم برانچ، جلگاؤں، اشوک پاٹل کی ایک ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو تلاش کرنے کے لیے مناسب ہدایات دے کر روانہ کر دیا گیا۔
پولیس عملہ سرکاری گاڑی میں جامنیر بودوڑ روڈ پر راج کمل ہوٹل کے سامنے پہنچ گیا . جہاں مشتبہ ملزم 20 سالہ انوراگ لکشمن سنگت ساکن جامنیر , ورن گاؤں کی جسمانی تلاشی لینے پر ایک دیسی کٹہ جس کی قیمت 20 ہزار روپئے ہے برآمد یوا. جامنیر پولس نے کریمنل کیس نمبر 145/2022 ہتھیار ایکٹ , 3/25 کے مطابق قانونی کاروائی کی . مزیدتفتیش جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں