src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> روس نے لفیف طیاروں کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر میزائل داغے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 18 مارچ، 2022

روس نے لفیف طیاروں کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر میزائل داغے

 



روس نے لفیف طیاروں کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر میزائل داغے



کیف ، 18 مارچ (یو این آئی) روسی میزائلوں نے جمعہ کی صبح لیف میں ہوائی جہاز کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر حملہ کیا میئر آندرے ساڈووی نے یہ اطلاع دی میئر نے بتایا کہ ’’طیاروں کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر کئی میزائل داغے گئے جو لفیف ہوائی اڈے کے قریب ہے اور یہ فیکٹری میزائل حملوں میں تباہ ہو گئی‘ انہوں نے فیس بک پر بتایاکہ "روسی میزائل طیارے کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر فائر کیے گئے۔ فیکٹری کا آپریشن پہلے ہی روک دیا گیا تھا، اس لیے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔"

اس سے پہلے انہوں نے کہاکہ "میزائل لفیف ہوائی اڈے کے قریب کے علاقے میں فائر کیے گئے تھے۔ میں اصل مقام کے بارے میں نہیں بتا سکتا، لیکن یہ یقینی طور پر ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ موٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ہم بعد میں مزید تفصیلات بتا سکیں گے۔"


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages