زیرو سے پانچ سال کے بچوں کے ٹیکے میں سست روی کارپوریشن انتظامیہ کا اظہار افسوس, عوامی تعاون درکار
کمشنر و ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی کل جماعتی تنظیم کے ہمراہ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ
مالیگاؤں : آج 30مارچ بروز بدھ دوپہر چار بجے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کل جماعتی تنظیم و شہر کی دیگر سماجی فلاحی اداروں کے ہمراہ ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ بلائی گی جس میں شہر میں مالیگاؤں کے 24 ہیلتھ سینٹرس پر لگائے جانے والے بچوں ٹیکوں میں بیداری کی غرض سے عوام کو بیدار کرنے کے لئے شہر کی کل جماعتی تنظیم و فلاح اداروں سے تعاون کی گزارش کی گئی نیز عوامی بیداری لانے کے لئے ساتھ دینے کی درخواست کی گئی اعداد وشمار کے مطابق کارپوریشن کمشنر نے بتایا کہ صرف %56 ٹیکہ کاری بچوں میں ہوئی ہے جو آنے والے دنوں میں موسمی بیماریوں تدارک کے لئے فکر کی بات ہے لہذا پیدائش سے لیکر پانچ سال کے بچوں کو کارپوریشن کی جانب سے مختلف امراض کی روک تھام کے لئے ٹیکے لگائے جاتے ہیں جسپر کارپوریشن لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لہذا مالیگاؤں کارپوریشن عوام سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اپنے قریبی ہیلتھ سینٹر پر جا کر ٹیکہ لگوائیں اور اس معاملے کل جماعتی تنظیم نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قریبی ہیلتھ سینٹر پرزیرہ سے پانچ سال کےاپنے بچوں کو لے جا کر بلا خوف وخطر ٹیکہ لگوائیں اور مستقبل میں ہونے والی بیماریوں سے نجات پائیں اس تعلق سے عید بعد ایک بیداری مہم بھی چلانے کا اظہار کیا گیا میٹنگ میں مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کے علاوہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ورون دھرمان، آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر الکا بھاوسار سمیت کل جماعتی تنظیم کے ڈاکٹر اخلاق احمد عبدالحمید، اکبر سیٹھ اشرفی، مولانا جمال ناصر ،فضل الرحمان محمدی، حافظ ضیاء الرحمن، انصاری نصیر احمد، صوفی جمیل ٹیلر، عارف حسین پاپا، آصف حسین داودی بوہرا، انوار محمدی، جمیتہ العلما سلیمانی مسجد کے قاری اخلاق و نواسہ ازھری محمد صابر سیلسمین وغیرہ حاضر تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں