src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اگر جنتا بینک کے نو منتخب امیداوار شہریان کے اعتماد کی کسوٹی پر کھرے نہیں اترے تو راشٹریہ مسلم مورچہ حمایت کرسکتا ہے تو مخالفت بھی کرسکتا ہے . - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 مارچ، 2022

اگر جنتا بینک کے نو منتخب امیداوار شہریان کے اعتماد کی کسوٹی پر کھرے نہیں اترے تو راشٹریہ مسلم مورچہ حمایت کرسکتا ہے تو مخالفت بھی کرسکتا ہے .




اگر جنتا بینک کے نو منتخب امیداوار شہریان کے اعتماد کی کسوٹی پر کھرے نہیں اترے تو راشٹریہ مسلم مورچہ حمایت کرسکتا ہے تو مخالفت بھی کرسکتا ہے . 



مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کی مشہور و معروف جنتا کو آپریٹیو بینک کے الیکشن کا نتیجہ ظاہر ہوگیا. جنتا بینک کے اس الیکشن کو لے کر شہریان میں کافی تجس تھا . جو کہ تعمیری محاذ کی فتح کے ساتھ ختم ہوگیا . غرض کہ اس الیکشن میں بھی کافی تناؤ تھا . دونوں پینل ایک دوسرے کے خلاف صف آراء تھے . ہر کوئی اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کی ہوڑ میں دوسرے پر الزام تراشی پر  آمادہ تھا . خیر اس کے باوجود جنتا بینک کے شیئر ہولڈرس نے نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کو  فتح کا کشکول تھمادیا . اب بات یہاں ہوتی ہے , دور اندیشی اور حکمت عملی کی. جیسا کہ سبھی جانتے ہیں کہ جنت بینک کے اس الیکشن میں راشٹریہ مسلم مورچہ نے تعمیری محاذ کی تائید و حمایت کی تھی اور اللہ ارب العزت نے اس کی لاج رکھ لی اور تعمیری محاذ فاتح رہا . یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہیں کہ جنتا بینک ہمارے اسلاف کی نشانی ہے , جس کی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے . اب امیداوار کامیاب ہوئے ہیں ان می ذمے داری ہے کہ  راشڑیہ مسلم نے جس طرح ان پر بھروسہ کرکے تائید و حمایت کی ہے اور اب جنتا بینک کی ذمے داری ان کے ناتواں کندھوں پر ڈالی ہے . اسے وہ بحسن و بخوبی نبھائے . اس بینک کے جو ڈائریکٹرس منتخب ہوکر ائے ہیں ان سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ آپ لوگوں پر مالیگاؤں شہر نے اعتماد کیا ہے تو اسی طرح تمام ڈائریکٹر اور سرپرست اور ذمے دارن اپنے کئے گئے وعدے پر قائم رہتے ہوئے پورے شہر کا اعتماد بحال رکھے ورنہ آپ کے خلاف بھی شہریان کو بولنے کا موقع ملے گا راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں آپ کی حمایت کر سکتا ہے تو مخالفت بھی کرسکتا ہے . یہ ادارہ ہمارے بزرگوں کی نشانی ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہر اس شہری پر فرض ہے جو اپنے بزرگوں کی قدر قیمت جانتا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages