نواب ملک کو داؤد ابراہیم سے جوڑا جا رہا ہے کیونکہ وہ مسلمان ہیں: شرد پوار کا سنسنی خیز انکشاف
مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے معاونین کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں جنوب ممبئی واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں تقریباً پانچ گھنٹے تک چلی پوچھ تاچھ کے بعد گزشتہ 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ پارٹی لیڈر اور مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک کی گرفتاری ’سیاست سے متاثر‘ ہے اور انہیں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ وہ ایک مسلمان ہیں۔ انہوں نے نواب ملک کے استعفیٰ سے متعلق اپوزیشن کے ذریعہ کئے گئے مطالبہ کو بھی مسترد کردیا۔
این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا، ’نواب ملک کی گرفتاری سیاست سے متاثر ہے۔ اسے داؤد ابراہیم سے جوڑا جا رہا ہے کیونکہ وہ مسلم ہیں۔ نواب ملک اور ان کی فیملی کے اراکین کو جان بوجھ کر پریشان کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اس کی مخالفت کریں گے‘۔
ایک وزیر کے طور پر اپوزیشن بی جے پی کے ذریعہ نواب ملک کے استعفیٰ کے مطالبہ کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے کہا کہ مرکزی وزیر نارائن رانے، جو بی جے پی میں ہیں اور نواب ملک کے لئے الگ الگ معیار نافذ کئے جا رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں