کوئی دھوتی پہنتا ہے تو کوئی شیروانی ، اس سے حکومت کا کیا تعلق : حجاب تنازعہ پر وزیراعلی چندر شیکھر راؤ کا زبردست تبصرہ
حیدرآباد, 15 مارچ : تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے کرناٹک میں جاری حجاب تنازعہ پر اسمبلی میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کوئی شرٹ، پہنتا ہے تو کوئی واسکوٹ، کوئی دھوتی پہنتا ہے کوئی شیروانی، یہ عوام کی مرضی ہے اور یہ ان کے لباس کی عادات ہیں اس سے حکومت کو کیا تعلق ہے
وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی جنونیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو اس طرح کی جنونیت سے باہر نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں