اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع
نئی دہلی، 10 مارچ : پانچ ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے علاوہ وہاں سی سی ٹی وی کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
اتر پردیش میں سات مرحلوں میں، منی پور میں دو مرحلوں اور اتراکھنڈ، گوا اور پنجاب میں ایک ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔
اتر پردیش اسمبلی کی 403 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کل 70 ہزار پولیس اہلکار اور 245 کمپنی نیم فوجی دستے اور 69 کمپنی پی اے سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ گنتی کے حساس مقامات پر ویڈیو گرافی کی جارہی ہے اور پروگرام میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
اتراکھنڈ اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی بھی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی۔ ریاست کی پانچویں اسمبلی کی تشکیل کے لیے 14 فروری کو ووٹنگ ہوئی، ریاست میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں بند کل 632 امیدواروں کی قسمت کھلنے لگی ہے۔ اس بار ریاست کے کل 81 لاکھ 72 ہزار 173 ووٹروں میں سے صرف 65.37 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں