ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 150 سے کم ہلاکتیں
نئی دہلی، 9 مارچ : ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں کیسز میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے 145 لوگوں کی موت ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 5,15,355 تک پہنچ گئی ہے بدھ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4,575 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 4,29,75,883 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی اس مدت کے دوران 7,416 افراد نے وبا کو شکست دی۔ نئے افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 13 ہزار 566 ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسی مدت میں فعال معاملوں کی تعداد 2,986 سے گھٹ کر 46,962 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.69 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.11 فیصد برقرار ہے۔کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 191 کم ہو کر 13,493 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1871 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 64 لاکھ 35 ہزار 236 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 66 ہزار 374 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملے 263 کم ہو کر 7,212 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 718 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,18,541 ہو گئی۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 143745 پر مستحکم ہے۔
تمل ناڈو میں اس عرصے کے دوران فعال معاملے 269 کم ہو کر 2,145 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 418 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارہ پانے والوں کی مجموعی تعداد 34,11,158 ہو گئی ہے جب کہ دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 38,019 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں فعال معاملوں کی تعداد 69 کم ہو کر 3,018 ہو گئی ہے۔ اس مدت کے دوران 258 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 38 لاکھ 99 ہزار 905 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40004 ہو گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں