src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ حجاب معاملہ میں افسوس ناک : کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 مارچ، 2022

کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ حجاب معاملہ میں افسوس ناک : کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں




کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ حجاب معاملہ میں افسوس ناک : کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں




  مالیگاؤں : مورخہ 15 مارچ بروز منگل کی شب 10 بجے،کل جماعتی تنظیم کے ارکان پر مشتمل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ 

میٹنگ مدینہ ہاسپٹل عبداللہ نگر میں جناب ڈاکٹر اخلاق صاحب کی صدارت میں عمل میں آئی۔ اس میٹنگ میں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کے سرکردہ افراد حاضر ہوئے۔ جس میں جناب فیروز اعظمی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب کے معاملے میں جو فیصلہ دیا ہے وہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور شریعت کے خلاف ہے عدالت کا یہ فیصلہ دستور کی دفعات کے بھی خلاف ہے۔ حجاب ایک لازمی حکم ہے اگر کوئی شخص اس پر عمل نہ کریں تو وہ گناہگار ہو تا ہے۔

 یہ کہنا درست نہیں ہے کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی تنظیم کے روح رواں بزرگ شخصیت جناب فیروز اعظمی صاحب نے کیا اور یہ کہ اپنی پسند کا لباس پہنناور اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دستوری ہے اور یہ بھی کہا کہ یونیفارم مقرر کرنے کا حق اسکولوں کو ہےناکہ کالجوں کو اور جو معاملہ ہائی کورٹ گیا وہ اسکولوں کا نہیں کالج کا تھا۔ اس لیے انتظامیہ کو اپنی طرف سے یونیفارم نافذ کرنے کا حق نہیں تھا کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں اس فیصلے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہیں کہ امن اور شانتی بنائے رکھے اور کوئی ایسا کام نہ ہو کہ دکھ اور مصیبتوں کا سبب بنے۔اور اس میٹنگ میں یہ بات بھی طئے کی گئی ک ہر سال کی ‌طرح اس سال بھی شب برات کے دن کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں بڑے قبرستان میں دھرنا دے گی۔
 کیونکہ 2006 کو بڑا قبرستان اور مشاورت چوک میں بم دھماکے کیے گئے تھے اور اس میں بڑی تعداد میں ہمارے نوجوان اور بچے شہید ہوئے تھے کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں اس دن سے آج تک بڑا قبرستان میں دھرنا دیتے آ رہی ہے۔اس لئے مورخہ 18 مارچ بروز جمعہ کو صبح ساڑھے دس بجے دھرنا دیا جائے گا اور ایڈیشنل کلکٹر صاحب کو میمورنڈم دیا جائے گا اور انصاف کی آواز لگائی جائے گی اس لیے انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ صبح ساڑھے دس بجے بڑے قبرستان میں حاضر رہے اور ملی بیداری کا ثبوت دیں۔ اس میٹنگ میں فیروز اعظمی صاحب سیٹھ اکبر اشرفی صاحب  حاجی اطہرحسین اشرفی صاحب ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب مولانا عبدالرحمن عبدالباری قاسمی صاحب وغیرہ حاضر تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages