دعائے صحت کی درخواست
الحاج محمد مکی سیٹھ صاحب(نائب صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگائوں )پر چار دن قبل دوبارہ پیرالیسس (فالج) کا حملہ ہوا ،اہل خانہ نے معالج سے رابطہ کرکے فوراً بہتر علاج کے لئے ممبئی کے مشہور ’’اسماعیلیہ ہاسپٹل‘‘ (پرنس علی خان) مجگائوں،ممبئی میں انتہائی نگہداشت والے وارڈ آئی سی یو میں داخل کرایا ،دو دن کےمسلسل علاج کے بعد طبیعت میں بہتری آئی تو جمعرات کو جنرل وارڈ میں شفٹ کیا گیا ۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے۔آمین
ساتھ ہی ائمہ مساجد ،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے موصوف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں