چار ریاستوں میں بی جے پی ، پنجاب میں اے اے پی کو سبقت
نئی دہلی، 10 مارچ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا اسمبلی انتخابات میں رجحانات میں سبقت قائم کیے ہوئے ہے جبکہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی)پنجاب میں آگے ہے منی پور میں ایک سیٹ کے انتخابی نتائج جنتا دل یونائیٹڈ کے حق میں گئے ہیں اترپردیش کی 403، پنجاب کی 117، اتراکھنڈ کی 70، منی پوری کی 60 اور گوا کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج جاری ووٹ شماری میں دوپہر 12 بجے تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کو اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاوہ منی پور اور گوا میں بھی فیصلہ کن سبقت ملی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اتر پردیش کی 403 سیٹوں میں سے بی جے پی 252، ایس پی 110 اور اپنا دل 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ علاوہ ازیں کچھ دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور اربن سیٹ پر اپنے قریبی حریف سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار پر 20000 ووٹوں سے آگے ہیں اور کرہل سیٹ پر ایس پی کےقومی صدر اکھلیش یادو 30000 ووٹوں سےسبقت قائم کیے ہوئے ہیں۔ ریاست کے بندیل کھنڈ کے سات اضلاع کی تمام 19 سیٹوں پر بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار آگے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں