فلاح امت کوچنگ میں بائیلوجی کے پروفیسرس ناگیندر مشرا اور محمد یوسف سر کا گیسٹ لیکچر.
مالیگاؤں : شہر مالیگاؤں صوبہ مہاراشٹر کا وہ علاقہ ہے جہاں ابتدا سے تعلیمی وسائل کی عدم دستیابی رہی ہے لیکن کسی حد تک اس کمی کو پورا کرنے کی ایک کامیاب کوشش میں قلب شہر کا تعلیمی ادارہ فلاح امت کوشاں ہے اور اسی ضمن طلبہ کو NEET کی پڑھائی سے مکمل باور کرانے کے مقصد سے گیسٹ لکچرر سیریز کا آغاز کیا گیا اور حال ہی میں ممبئی سے ایک معروف لیکچرار کو مدعو کیا گیا تھا جس کا بہترین فائدہ طلبہ کو ہوا اور طلبہ کے اصرار کو ملحوظ رکھتے ہوئے آج مہمان لیکچرار کی حیثیت سے دو پروفیسر حضرات کو مدعو گیا جن میں پروفیسر محمد یوسف اور شری مشرا صاحبان تھے. یہ دونوں ہی پروفیسر حضرات ملک بھر میں گیسٹ لیکچرار کی حیثیت سے مدعو کیے جاتے ہیں. پروفیسر یوسف کا تعلق Ex faculty of Catalyser Nashik سے رہاہے. اور پروفیسر ناگیندر مشرا جو کہ مہاراشٹر کے اضلاع میں تدریس کا تجربہ رہا ہے آپ دونوں ہی اساتذہ بائیلوجی Biology کے ماہر ترین اساتذہ میں شمار کیے جاتے ہیں. آپ بتاتے چلے کہ پروفیسرنا گیندر مشرا صاحب کو Biology کا پورا نصاب زبانی یاد ہے اور دوران شیشن طلبہ نے کبھی ابتدائی تو کبھی درمیانی اور اختتام کے اسباق سے سوالات اخذ کر مشرا سر سے جواب تلاش کرنے کی کوشش کی جس کا خاطرخواہ جواب سر نے طلبہ کو دیا اور بذات خود بھی طلبہ کی تعریف کی کہ اس طرح مطالعہ کرنے والے طلبہ کی بے حد ضرورت ہے. فلاح امت مینجمنٹ شکر گزار ہے کہ ٹرسٹ کی ایک درخواست پر مہمانان نے لبیک کہا اور طلبہ کو پورے دن الگ الگ شیشن کے ذریعے NEET کی پڑھائی، امتحان کی تیاری، Stress free study کا طریقہ بتایا، دن بھر کے اس شیشن میں پروفیسر یوسف اور مشرا سر نے بنیادی اصولوں سے لیکر انتہائی پیچیدہ نکات پر روشنی ڈالی اور انکے کامیاب طلبہ کی مثال کے ساتھ انکے اسٹڈی میتھڈ کو بتایا آخر میں ایک اسطرح کا بھی شیشن لیکچر کے بعد رہا جہاں طلبہ نے اپنی تعلیمی تشنگی کو پروفیسر حضرات کے جوابات سے سیراب کیا. طلبہ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پروفیسر صاحبان نے کہا کہ آج سے لیکر امتحان تک اور اس کے بعد میڈیکل کالج کے شیلکشن تک وہ شہر مالیگاؤں کے طلبہ کی رہنمائی کرینگے بشرطیکہ طلبہ محنت لگن اور ایمانداری سے صرف اور صرف پڑھائی پر توجہ دیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں