src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آل مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا تقریب تقسیم انعامات کامیابی سے ہمکنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 31 مارچ، 2022

آل مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا تقریب تقسیم انعامات کامیابی سے ہمکنار




آل مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا تقریب تقسیم انعامات کامیابی سے ہمکنار




ہارون انصاری اردو ہائی اسکول اول انعام، جے اے ٹی گرلس ہائی اسکول دوم انعام، مدر عائشہ ہائی اسکول کو تیسرا انعام ملا



گذشتہ دو سال قبل 23 فروری 2020 کو سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حرا انگلش میڈیم اسکول و امید سنی دعوت اسلامی کیریئر گائیڈنس ٹیم کے اشتراک سے آل مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا انعقاد ہوا جسمیں شہر مالیگاؤں کی اردو اسکول 1140 طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور 83 بچوں نے کامیابی حاصل کی طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی و اول دوم سوم انعامات کے اعلان کے لئے 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات دوپہر تین بجے سے شام 4 بجے تک حاجی شبیر سیٹھ ہال( حج ہاؤس قدوائی روڈ) میں تقسیم تقریب انعامات منعقد کی گئی جسمیں حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول) نے عصر حاضر تعلیم کی اہمیت و مسلم قوم کا تعلیم مستقبل کے عنوان پر فکر انگیز خطاب کیا اپنے ملفوظات حسنہ میں مولانا موصوف نے طلباء و طالبات سے کہا کہ اعلیٰ تعلیمات حاصل کی جائے سرپرستوں سے گذارش کی کہ اپنے اخراجات کو کم کریں اور بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں آج کی تقریب میں حافظ مقصود اشرف، حافظ غفران اشرفی،قاری عبدالسلام قادری،قاری نور محمد رضوی،جمیل احمد رضوی، نعیم نوری، صاحبان و پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول سید شگفتہ قادری صاحبہ کے ہاتھوں اعزازی انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ اول دوم و سوم انعامات آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں) کے دست مبارکہ سے دیئے گئے تقریب تقسیم انعامات میں مالیگاؤں شہر کی تمام اسکول کے ہیڈ ماسٹر، پرنسپل، انچارج، سپروائزر، ٹیچرس، و اسٹوڈنٹس حاضر تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا حافظ مقصود اشرف اشرفی صاحب کی دعا رسم شکریہ کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages