راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سرپرستی میں 13 میں سے 12 ملزمین کی ضمانت منظور ، ایڈوکیٹ عارف شیخ کی جدوجہد رنگ لائی
ہمیں یقین ہے کہ ملزمین بے قصور ہیں، آج ضمانت ملی کل انشاءاللہ باعزت بری ہونگے، آج سیاست کرنے کا وقت نہیں، اتحاد کی ضرورت ہے :شیخ آصف
مالیگاؤں (نامہ نگار ) گزشتہ ماہ 12 نومبر 2021 کو ہوئے مالیگاؤں تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمین میں سے سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 75 میں آج ایڈوکیٹ عارف شیخ کی جانب سے دائر کی گئی عرضداشت پر مقامی کورٹ کے معزز جج نے ضمانت منظور کردی ہے ۔اسطرح کی اطلاع ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 75 میں 13 میں سے جن 12 ملزمین افراد کی ضمانت منظور ہوئی ہیں ان میں عمران احمد عثمان احمد، آفتاب اعجاز بیگ، شیخ علیم شیخ سلیم، آصف نہال احمد ،شیخ ارباز شیخ سردار، شیخ غیاث الدین، محمد صابر گوہر، شیخ آصف شیخ کریم، توصیف خان نور خان، محمد رمضان عبدالکریم (عبدالرحیم،) ہارون حبیب الرحمن، فیصل احمد شکیل احمد، رمضان خان شاہد خان شامل ہیں ۔
ایڈوکیٹ عارف شیخ نے مزید بتایا کہ رول آف پیریٹی کے مطابق ضمانت کی عرضداشت معزز جج کرولکر کی عدالت میں پیش کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کردیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے افراد کے اہل خانہ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید سے تعاون کا مطالبہ کیا تھا جسکی روشنی میں آصف شیخ نے مسلسل نمائندگی اور سرپرستی جاری رکھی اور وکلاء کی میٹنگ لیکر کیس لڑنے کی شروعات کی جس پر آج اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی ملی اور ایک مقدمہ میں 12 ملزمین کی ضمانت منظور ہوئی ہیں ۔
عارف شیخ نے بتایا کہ سٹی پولس اسٹیشن میں ہی درج دوسرا مقدمہ نمبر 74 میں گرفتار ملزمان کی ضمانت پر سماعت 25 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی ۔اس کیس میں بھی 14 ملزمین گرفتار ہیں ۔امید ہے کہ جلد ہی آنکہ رہائی عمل میں آئے ۔اسی طرح انہوں نے بتایا کہ عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 76 کے 6 ملزمین کیساتھ صابر گوہر کی ضمانت پر سماعت مورخہ 28 مارچ بروز پیر کو پیش کی گئی ہے ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ ،اویس شیخ نے آج دن بھر کورٹ میں ملزمین کی ضمانت پر رہائی کیلئے جو جدوجہد کیا وہ بالآخر رنگ لائی ۔
اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق کورٹ گیلری میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے مقدمہ کی سماعت کے دوران حاضری لگایا اور جاری کارروائی کو اپنی سماعتوں میں لیا ۔جیسے ہی عدالت میں معزز جج نے ضمانت پر رہا کے احکامات صادر کئے اسی دوران کورٹ احاطہ میں موجود ملزمین کے اہل خانہ خوشی سے جھوم اٹھے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے میڈیا نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارا اتحاد کا ہی مظاہرہ ہے اور کلکٹر نجی یہی تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی بیان بازی سے پرہیز کررہے ہیں جب وقت آئے گا تب سیاست کی جائے گی لیکن آج سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر 12 نومبر جمعہ کی پی رات ہم نے اعلان کردیا تھا کہ جو گرفتار ہوئے ہیں وہ بے قصور ہیں ۔آج عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں کل انشاءاللہ وہ باعزت بری ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایڈوکیٹ عارف شیخ و اویس شیخ اور وکلاء پینل اور عوام کی دعاؤں کے طفیل ملی ہے ہم نے تو صرف انہیں سپورٹ کیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں