دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ سے مزدور کارڈ بنانے کا کام جاری یے
مالیگاؤں : صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی ایماء پر شہر کے مزدوروں کے لئے دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ نیاپورہ سے بلا معاوضہ مزدور کارڈ بنانے کا کام جاری ہے ۔ پاور لوم سے جڑا ہر فرد ، ہوٹل و دکان میں کام کرنے والے، ٹیلر ، سائیکل دکان ، سبزی ترکاری ٹھیلہ گاڑی پر پھیری کرنے والے افراد ، رکشا ڈرائیور، ٹرک ڈرائیور، کلینر، ٹیکسی ڈرائیور و دیگر ، ویلڈر ، گونڈی مستری، حجام سمیت 379 شعبہ کے مزدور اس کارڈ کے زمرے میں آتے ہیں ۔ اس لئے کسی بھی شعبے میں مزدوری کرنے والے حضرات لیبر کارڈ بنا سکتے ہیں اس کارڈ کو بنانے کیلے کوئی فیس یا چارج نہیں ہے غریب مزدوروں کے لئے صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی ایماء پر جمعیتہ علماء کے زیر اہتمام یہ خدمات بلا معاوضہ شروع کی گئی ہے ۔ اس مزدور کارڈ کی اہمیت و افادیت درج ذیل ہے ۔
ملک کی معاشیات متاثر ہوتی ہے تو ایسے مشکل حالات میں مزدوروں کے اکاؤنٹ میں راحت رسانی کیلے حکومت کی جانب سے رقم ڈالی جاسکتی ہے ۔ جس شعبے میں مزدور مہارت رکھتا ہو اس شعبے میں سرکاری ملازمت کے لئے مزدور کی تقرری کی جاسکتی ہے ۔ سرکاری اسکیموں کی سہولت دی جائے گی ۔ میڈیکل ایمرجنسی کے وقت معاشی مدد فراہم کی جائے گی ۔ سرکار کی نظر میں مزدور کو اپنی پہچان ملے گی ۔ یہ کارڈ تراشن بھرنے والی ، پلاسٹک کارخانے میں کام کرنے والی ، آشا ورکر ، نرس ، و دیگر شعبے میں کام کرنے والی خواتین بھی بنوا سکتی ہیں
مزدور کارڈ کے لئے ضروری دستاویزات
(1) آدھار کارڈ (2) بینک پاس بک (3) موبائل ساتھ لیکر آئیں ۔ مزدور کارڈ بنوانے کے خواہش مند حضرات بذات خود دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ نیاپورہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک تشریف لائیں ۔
رمضان المبارک میں وقت بعد نماز تراویح تا رات 11 بجے تک رہے گا
مزید معلومات کے لیے سہیل ماسٹر سے رابطہ کریں ۔
7972662550
ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کا کام جاری ہے
جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام قائد محترم حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی زیر سرپرستی ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کا کام جاری این آر سی اور این پی آر کیلے درکار دستاویزات مکمل کرنے کے لیے ,جمہوری حق کا استعمال کرنے کے لیے بیداری کا ثبوت دیں ۔ اور دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ کا رخ کریں ۔
پتہ ۔ دفتر جمیعت علماء مدنی روڈ نیاپورہ نزد مالیگاوں گرلس ہائی اسکول
روزانہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک
رمضان المبارک میں وقت بعد نماز تراویح تا رات 11 بجے تک
درکار کاغذات
(01) آدھار کارڈ اوریجنل
(02) راشن کارڈ اوریجنل
(03) ایل سی یا جنم داخلہ اوریجنل
(04) پاسپورٹ سائز فوٹو ایک عدد
(05) والد،والدہ یا شوہر کا شناختی کارڈ
ہر جمعہ ووٹر لسٹ کا کام بند رہے گا ۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں ۔
7972662550


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں