src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ای ڈی کا عدالت میں اعتراف : نواب ملک نے داؤد کی بہن کو 55 نہیں 5 لاکھ دیئے ، ٹائپنگ کی غلطی تھی، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 4 مارچ، 2022

ای ڈی کا عدالت میں اعتراف : نواب ملک نے داؤد کی بہن کو 55 نہیں 5 لاکھ دیئے ، ٹائپنگ کی غلطی تھی،




ای ڈی کا عدالت میں اعتراف :

 نواب ملک نے داؤد کی بہن کو 55 نہیں 5 لاکھ دیئے ، ٹائپنگ کی غلطی تھی، 




 مہاراشٹر حکومت کے  کابینی وزیر نواب ملک کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے 7 مارچ تک  دوبارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ بتا دیں کہ نواب ملک کو 23 فروری کو داؤد ابراہیم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔  اس کے بعد انہیں 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔


 نواب ملک کی حراست آج ختم ہونے والی تھی جس کے باعث انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔  ای ڈی نے نواب ملک پر مبینہ طور پر مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم کے اہل خانہ کے ساتھ جائیداد کا سودا کرنے کا الزام لگایا ہے۔  اس کے علاوہ ان پر انڈر ورلڈ سے جڑے لوگوں کے ساتھ روابط کا بھی الزام ہے۔


 نواب ملک کو 23 فروری کو جنوبی ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر سے تقریباً پانچ گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔  جمعرات کو نواب ملک کو ریمانڈ کے اختتام پر خصوصی عدالت کے جج آر این روکڑے کے سامنے پیش کیا گیا۔  جس کے بعد عدالت نے اس معاملے میں مزید تفتیش کے لیے ملک کی تحویل میں 7 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔


 عدالت نے نواب ملک کی تحویل میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ملک 25 سے 28 فروری تک اسپتال میں تھے اور تفتیش کے دوران نئے حقائق بھی سامنے آئے ہیں۔  ایسے میں ملک کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے ملزم کو مزید تحویل میں بھیجا جا رہا ہے۔  ای ڈی نے یہ بھی الزام لگایا کہ نواب ملک نے داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر سے بھی ایک زمین خریدی تھی۔


 ای ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ نواب ملک نے حسینہ پارکر کو تقریباً 55 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔  لیکن آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عدالت کو مطلع کیا کہ نواب ملک کی جانب سے حسینہ پارکر کو مبینہ طور پر 55 لاکھ روپے کی رقم کو 5 لاکھ روپے پڑھی جائے، کیونکہ پچھلی ریمانڈ درخواست میں 'ٹائپنگ کی غلطی' ہوئی تھی۔


 اس سب کے درمیان مہاراشٹر حکومت میں کابینی وزیر نواب ملک لگاتار شکنجہ کستا جا رہا ہیں۔  ای ڈی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انل سنگھ  عدالت میں ملک کی مزید تحویل کے لیے پیش ہوئے، جب کہ امیت دیسائی اور طارق سید نے ملک کی جانب سے پیروی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages