src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اعظم پورہ میں حسن پورہ روڈ پر نئی ڈی پی کی تنصیب، شان ہند کے مکتوب کے بعد ہوئی کاروائی. ساکنان نے شان ہند کا شکریہ ادا کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 18 مارچ، 2022

اعظم پورہ میں حسن پورہ روڈ پر نئی ڈی پی کی تنصیب، شان ہند کے مکتوب کے بعد ہوئی کاروائی. ساکنان نے شان ہند کا شکریہ ادا کیا




اعظم پورہ میں حسن پورہ روڈ پر نئی ڈی پی کی تنصیب، 


شان ہند کے مکتوب کے بعد ہوئی کاروائی. ساکنان نے شان ہند کا شکریہ ادا کیا




 مالیگاؤں : کچھ دنوں قبل ساکنانِ اعظم پورہ نے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد سے ملاقات کر بتایا تھا کہ علاقے میں بجلی سپلائی کی ڈی پی نہ ہونے کیوجہ انہیں بجلی کنیکشن حاصل کرنے کےلیے کئی سو میٹر دور سے تاریں کھینچنا پڑتی تھیں- اسکے علاوہ اکثر وولٹیج کم زیادہ ہوتا رہتا تھا اور بجلی سپلائی منقطع ہوجاتی تھی-

شان ہند نے رکن جنتادل محمد وائرمین کو ہدایت دی کہ وہ اعظم پورہ علاقے میں نئی ڈی پی کی تنصیب کے لیے مالیگاؤں پاور سپلائی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں اور ضروری کاروائی پوری کریں- اسکے علاوہ شان ہند نے ایک مکتوب بھی لکھا جسمیں اعظم پورہ میں حسن پورہ روڈ (۸۰ فٹی روڈ) پر نئی ڈی پی تنصیب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا-

شان ہند کے مکتوب پر عمل کرتے ہوئے مالیگاؤں پاور سپلائی ڈپارٹمنٹ نے حسن پورہ روڈ پر نئی ڈی پی لگا دی ہے- نئی ڈی پی کی تنصیب کیساتھ اب علاقے کے افراد کو بجلی کنیکشن کے لیے لمبے لمبے تار کھینچنے کی ضرورت نہیں پیش آئیگی- مزید نئی ڈی پی کیوجہ سے وولٹیج کم زیادہ ہونے اور بجلی سپلائی منقطع ہونے کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے-

ڈی پی کی تنصیب کے بعد کل بروز جمعرات شان ہند نے محمد وائرمین اور یحیی عبدالجبار کیساتھ ساکنان اعظم پورہ سے ملاقات کی- اس موقع پر علاقے کے سرکردہ افراد نے شان ہند کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا- شان نے علاقے کے دیگر مسائل کی یکسوئی کے لیے بھی ہر ممکن مدد کا تیقن دیا ہے- اس موقع پر  اصغر بھائی، انیس کباٹ والے، آمین انصاری، طالب بھائی، جمیل بھائی اور مستقیم مستری سمیت علاقے کے سرکردہ افراد موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages