راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں: حاجی محمد یوسف نیشنل
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس کے قدآور لیڈر حاجی محمد یوسف نیشنل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک اصول پسند پارٹی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی ریاست بھر میں نمبر ایک پارٹی بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
امتیاز جلیل کے بیان پر حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ امتیاز جلیل صاحب بھی ایم آئی ایم چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہو جائیں۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں امتیاز جلیل صاحب کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں