src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : 12 نومبر پتھراؤ معاملے میں 19 محروسین کی ضمانت منظور ہونے پر کل جماعتی تنظیم کی لیگل ٹیم کو مبارکباد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 29 مارچ، 2022

مالیگاؤں : 12 نومبر پتھراؤ معاملے میں 19 محروسین کی ضمانت منظور ہونے پر کل جماعتی تنظیم کی لیگل ٹیم کو مبارکباد

 


مالیگاؤں : 12 نومبر پتھراؤ معاملے میں 19 محروسین کی ضمانت منظور ہونے پر کل جماعتی تنظیم کی لیگل ٹیم کو مبارکباد




 مالیگاؤں : الحمد للہ اللَّهُ پاک کا لاکھ لاکھ احسان و کرم ہوا کہ 12 نومبر معاملے میں آج بروز منگل کو کیس نمبر 74/75 میں 19 محروسین  کی آج کورٹ نے ضمانت منظور کی ہے . 12 نومبر معاملے میں  کثیر تعداد میں گرفتار بے گناہ افراد کی رہائی کی راہیں ہموار ہورہی ہیں. اسی سلسلے میں آج بہت سارے لوگوں کی ضمانت کورٹ نے منظور کی ہیں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں أس عظیم کامیابی پر تمام وکلاء حضرات اور معاونین کی سراہنا کے ساتھ ساتھ مبارک باد بھی پیش کرتے ہیں کہ شہر کے لئے  بہت بڑا کام کیا ہے.  لیگل ٹیم اول روز سے ہی ان محروسین کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں . اللہ پاک نے انہیں کامیابی عطا کی اور  رہائی کے اسباب پیدا کئے . ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ  لیگل ٹیم کو صحت وسلامتی و عمر کثیر عطا فرمائے . دن دونی رات چوگنی ترقی عطا کریں .  اللہ تعالیٰ ان کے کاموں کو قبول فرما کر اس کا نعم البدل عطا فرمائے ایک بار پھر کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں  اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے لیگل ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages