راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شعیب گڈو کی صدارات میں جائزہ کمیٹی کا کامیاب انعقاد
بھیونڈی (نامہ نگار) بھیونڈی شہر کے ضلع صدر عزت مآب شعیب گڈو صاحب کی صدارت میں بروز سنیچر 5 مارچ 2022 کو شام 7 بجے کونارک آرکیڈ میں جائزہ کمیٹی کا انعقاد کیا گیا. اس پروگرام میں پارٹی کے سینئر قائدین، عہدیداران، فرنٹ باڈی اور تمام سیل کے صدور، عہدیداران اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تمام عہدیداران نے صدر کے سامنے اپنے خیالات پیش کیے، معزز صدر نے ہر سیل کے سربراہان سے ان کے سماجی اور سیاسی کاموں کے بارے میں دریافت کیا۔ اور مناسب رہنمائی دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ہمیں زمینی سطح سے جڑ کر اپنا کام کا آغاز کرنا ہوگا۔ محلے میں ہر گلی اور گھر تک پہنچنا ہمارا مقصد ہے ۔ اس کے لیے ہمیں محنت اور پارٹی کی تنظیم پر توجہ دینے کی خصوص ضرورت ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، آپ ان ذمہ داریوں کو پوری لگن، محنت اور ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے، ہمیں امید ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں