ہندوستان نے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی
کوئنس ٹاؤن، 24 فروری : سمرتی مندھانا (71)، ہرمن پریت کور (63) اور کپتان متھالی راج (57) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو یہاں پانچویں اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور ہندوستان کو کلین سویپ ہونے سے بچایاتاہم نیوزی لینڈ نے سیریز 4-1 سے جیت لی میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آل راؤنڈر امیلیا کار کی نصف سنچری اور دیگر بلے بازوں کی نمایاں شراکت کے ساتھ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 251 رنز کا مشکل ہدف بنایا۔
جواب میں ہندوستان نے اسمرتی، ہرمن پریت اور کپتان متھالی کی نصف سنچریوں کی بدولت 46 اوور میں چار وکٹ پر 255 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
اسمرتی نے 84 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 71، ہرمن پریت نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66 گیندوں پر 63 اور متھالی نے چھ چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 57 رنز بنائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں