الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں تکمیلِ حفظ قرآن، افتتاح و ختم بخاری شریف
امسال 2 بچے ختم بخاری شریف، 3 بچے افتتاح بخاری شریف اور 5 خوش نصیب بچے تکمیل حفظ قرآن مقدس کرینگے
شہر مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم گہوارۂ علم و ادب انتہائی قلیل وقفے میں کامیابی کے منازل طئے کررہا ہے جامعہ کے فارغین شہر مالیگاؤں کے علاوہ اطراف و اکناف میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں یہ خبر اہلیانِ شہر کے لئے باعثِ صد افتخار ہیکہ امسال الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم سے دو بچے درجہ عالمیت سے فراغت حاصل کریں گے جبکہ تین خوش نصیب بچے بخاری شریف کا آغاز کریں گے اور پانچ بچے زمرۂ حفاظ میں شامل ہونگے اس پر مسرت و بابرکت موقع پر 23/ فروری 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ مغرب الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم حراء گنج دیانہ شیوار مالیگاؤں میں آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) فارغ ہونے والے علماء کو بخاری شریف کا آخری درس دینگے اور درس بخاری شریف کا آغاز کرنے والے بچوں کو پہلی حدیث کا درس دینگے اسی طرح زمرۂ حفاظ میں شامل لینے والے طلبا آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے روبرو قرآن پاک کی آخری سورتوں کی تلاوت کرکے زمرۂ حفاظ میں شامل ہونگے ان کے علاوہ مشائخین عظام، مفتیان کرام، اور علمائے اہلسنّت و آئمہ مساجد اہلسنّت (مالیگاؤں) عمائدین شہر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدعو رہینگے اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس بابرکت تقریب میں شریک ہوکر بچوں کے حوصلوں کو جلا بخشیں
الداعیان :- جملہ اراکین سنی دعوت اسلامی مجلسِ شوریٰ مالیگاؤں و اساتذۂ کرام الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں