راجیو گاندھی فلائی اوور کے جاری مرمتی کام کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے، اور فلائی اوور کو عوام کے لیے فوری طور پر شروع کیا جائے :طفیل فاروقی
بھیونڈی (نامہ نگار) بھیونڈی شیوشینا کے اقلیتی امور کے ضلعی صدر طفیل فاروقی نے شہر میں جاری راجیو گاندھی فلائی اوور کی مرمت میں سست روی اور ناقص کام کے خلاف بھیونڈی میونسپل کمشنر ایک مکتوب دیا . جس میں طفیل فاروقی نے شہریان کو ہورہی پریشانیوں , ٹریفک کے مسائل اور فلائی اوور کی مرمت میں ہونے والی سست روی پر توجہ مبذول کرائی ہے. اس مکتوب میں طفیل فاروقی نے لکھا ہے کہ بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کے تحت راجیو گاندھی فلائی اوور کی مرمت کا کام ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے۔ ایک ماہ کے اندر فلائی اوور کی مرمت کر کے شہریان کے لیے اسے شروع کر دیا جائے گا۔ میونسپل کمشنر نے اس طرح کی یقین دہانی دی تھی ۔ سندر فلائی اوور کی مرمت کا کام 4 ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ اس سے بھیونڈی شہر میں بڑے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ٹریفک جام کی وجہ سے بھیونڈی کے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ اس فلائی اوور کا کام سست روی سے جاری ہے اور کام کا معیار بھی اچھا نہیں ہے۔ ضروری ہے کہ اس سلسلے میں مناسب کاروائی کی جائے۔ تاہم عاجزانہ گزارش ہے کہ بھیونڈی شہر کو ٹریفک کی بندش سے جلد از جلد آزاد کیا جائے. فلائی اوور کو جلد مکمل کرنے اور کام کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے عوام کے لیے راجیو گاندھی فلائی اوور کی مرمت کا کام فوری طور شروع کیا جائے۔ واضح رہے کہ شہریان کے لیے پل کو فوری طور پر شروع نہیں کیا گیا اور مسئلہ حل نہ ہوا تو اس معاملے پر شیوشینا کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں